شوہر کی دوسری شادی پر پہلی بیوی کی پنڈال میں انٹری، پھر کیا ہوا؟ ویڈیو وائرل

کانپور(قدرت روزنامہ) بھارتی شہر کانپور میں شادی کی ایک تقریب کے دوران اس وقت ہنگامہ برپا ہو گیا جب ایک خاتون نے پنڈال میں دھاوا بول کر یہ دعویٰ کیا کہ وہ دولہے کی قانونی طور پر پہلی بیوی ہیں اور وہ بغیر طلاق کے دوسری شادی کر رہا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق خاتون نے اسٹیج پر دلہن کا سامنا کرتے ہوئے الزام لگایا کہ اس کا شوہر طلاق حاصل کیے بغیر دوبارہ شادی رچا رہا ہے۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور تمام فریقین کو پوچھ گچھ کے لیے تھانے منتقل کر دیا۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹص کے مطابق سہانا اور آصف نے 2022 میں فیس بک کے ذریعے رابطہ ہونے کے بعد محبت کی شادی کی تھی، جسے دونوں خاندانوں کی بھی منظوری حاصل تھی۔

تاہم 2024 میں دونوں کے درمیان ازدواجی اختلافات اور جھگڑے شروع ہو گئے، جس کے بعد معاملہ عدالت تک جا پہنچا اور سہانا نے شوہر کے خلاف مقدمہ درج کرواتے ہوئے حقوقِ زوجیت کی بحالی کے لیے قانونی چارہ جوئی کی۔

اگرچہ یہ قانونی کیس تاحال زیر التوا ہے، لیکن سہانا کا کہنا ہے کہ اسے ایک پڑوسی نے اطلاع دی تھی کہ آصف چکری کے مقام پر دوسری شادی کرنے جا رہا ہے، جس پر وہ فوراً شادی کی تقریب میں پہنچ گئی۔

WhatsApp
Get Alert