’ایران پر حملے روک کر سفارتکاری کو موقع دیا لیکن وقت بہت کم ہے‘

واشنگٹن ()قدرت روزنامہ)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران سے مذاکرات ناکام ہوئے تو بھرپور فوجی کارروائی کریں گے۔

امریکی ویب سائٹ ایگزیوس سے گفتگو کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کہا کہ حملے روک کر سفارتکاری کو ایک اور موقع دیا ہے لیکن وقت بہت کم ہے، مذاکرات تیزی سےکامیاب ہوں گے یا پھر کوئی معاہدہ نہیں ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ ثالث ملکوں کی درخواست پر کارروائی مؤخر کی ہے ایران معاہدہ کرنا چاہتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اسرائیلی وزیراعظم سے کل ملاقات میں ایران سے متعلق حکمت عملی پر بات ہو گی۔

قبل ازیں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے ساتھ جاری شدید کشیدگی کے تناظر میں سوشل میڈیا پلیٹ فارم “ٹروتھ سوشل” پر مصنوعی ذہانت کی مدد سے تیار کردہ اپنی کئی منفرد اور جارحانہ تصاویر شیئر کر دیں۔

ٹرمپ نے ایرانی تنصیبات پر حملوں کی اے آئی سے تیار کردہ نئی تصاویر شیئر کردیں
سائنس فکشن فلموں کے پوسٹرز کے انداز میں بنائی گئی ان تصاویر میں ایران کے خلاف ممکنہ فوجی کارروائیوں اور امریکی طاقت کا فرضی مظاہرہ کیا گیا ہے۔

ایک تصویر میں صدر ٹرمپ کو مشہورِ زمانہ سائنس فکشن سیریز ‘اسٹار ٹریک’ کے طرز پر ایک خلائی کمانڈر کے روپ میں دکھایا گیا ہے۔

جبکہ ایک اور تصویر میں وہ ایک امریکی اسٹیلتھ بمبار طیارے کے پس منظر میں کھڑے ہیں، جس پر “دنیا کا محافظ” لکھا ہوا ہے اور اس کے نیچے ایران کے جلتے ہوئے اہداف دیکھے جا سکتے ہیں۔

ایک تصویر میں ایران سے منسوب ایک بڑے آئل ٹینکر کو آگ کے شعلوں کی لپیٹ میں دکھایا گیا ہے، جبکہ ایک اور ہائی لائٹڈ تصویر میں صدر ٹرمپ خود امریکی پرچم کے ساتھ ایک ضبط کیے گئے ایرانی آئل ٹینکر پر کھڑے دکھائی دے رہے ہیں، جس پر کیپشن درج ہے: ’’اب یہ ہمارا آئل ٹینکر ہے‘‘۔

ایک اور شیئر کی گئی تصویر میں امریکی لڑاکا طیاروں کو ایران کے اہم ترین “خارگ آئل برآمدی ٹرمینل” اور ساحلی آئل ریفائنری کی تنصیبات پر شدید بمباری کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔

کچھ تصاویر میں صدر ٹرمپ کو امریکی جنگی بحری جہازوں کے ایک عظیم الشان بیڑے کی قیادت کرتے ہوئے بھی فلمایا گیا ہے۔

WhatsApp
Get Alert