واٹس ایپ ویب پر آڈیو، ویڈیو کالز کی سہولت متعارف

لندن (قدرت روزنامہ)واٹس ایپ نے اپنے ویب ورژن کے لیے اہم فیچر متعارف کرا دیا، صارفین اب ویب پر بھی آڈیو اور ویڈیو کالز کر سکیں گے۔
نئے فیچر کے تحت اسکرین شیئرنگ اور ری ایکشنزکی سہولت بھی دستیاب ہوگی، جبکہ ویب ورژن میں نیا کالز ٹیب بھی شامل کیا گیا ہےجہاں صارفین کال ہسٹری اور فیورٹ کانٹیکٹس دیکھ سکیں گے۔
واٹس ایپ کےمطابق ویب پر ہونے والی کالزکو مکمل اینڈ ٹو اینڈ انکرپشن حاصل ہوگی اورکالز کے دورانیے پر کسی قسم کی ٹائم لمٹ نہیں ہوگی۔
اس کےساتھ ساتھ صارفین کال کو ایک سے دوسری ڈیوائس پر بلاتعطل منتقل کرسکیں گے،یعنی موبائل ایپ سے واٹس ایپ اور واٹس ایپ ڈیسک ٹاپ ایپ وغیرہ پر ایسا کیا جاسکے گا۔
