وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیارت آمد، قائد ریزیڈنسی پر حاضری، پولیس کے چاک و چوبند دستے نے سلامی پیش کی

کوئٹہ (قدرت روزنامہ)وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیارت آمد، قائد ریزیڈنسی پر حاضری، پولیس کے چاک و چوبند دستے نے سلامی پیش کی ۔ شہداء زیارت کے لواحقین سے ملاقات، اظہار یکجہتی و تعزیت، شہداء کے بلندی درجات کے لئے دعا ۔

شہداء کے اہلخانہ میں معاونتی چیکس کی تقسیم ، تقریب سے خطاب كرتے هوئے وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے كها كه شہداء قوم کا فخر اور ہمارے ماتھے کا جھومر ہیں، ان کی قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔

حکومت شہداء کے لواحقین کو کبھی تنہا نہیں چھوڑے گی،

ہر ممکن کفالت ریاست کی ذمہ داری ہے۔ زیارت سانحہ کے ذمہ داروں اور غفلت کے مرتکب افراد کے خلاف بلاامتیاز کارروائی ہوگی۔

زیارت واقعہ کی شفاف تحقیقات کے لیے قائم انکوائری کمیٹی اپنی رپورٹ کی روشنی میں ذمہ داروں کا تعین کرے گی۔ دہشت گردی کا نہ اسلام سے تعلق ہے، نہ بلوچ اور پشتون روایات سے۔ بلوچستان پولیس، ایف سی اور سیکیورٹی فورسز کی قربانیاں پوری قوم کے لیے باعث فخر ہیں۔ دشمن کے پروپیگنڈے کا حصہ بننے کے بجائے ریاستی اداروں کا ساتھ دینا ہوگا۔

شہداء کے بچوں کی 16 سال تک تعلیم کے تمام اخراجات حکومت برداشت کرے گی۔ انهوں نے مزىد كها كه ہر شہید کے خاندان کے ایک فرد کو سرکاری ملازمت دی جائے گی، مکمل طبی سہولیات بھی فراہم کی جائیں گی۔

شہداء کے لواحقین کے لیے ایک کروڑ دس لاکھ روپے فی خاندان معاوضہ منظور، فنڈز جاری کر دیے گئے ہیں۔ پاکستان کی سلامتی، قومی اتحاد اور ریاستی اداروں کا استحکام ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔

شہداء کے خاندانوں کے ساتھ ہر قدم پر کھڑا رہوں گا، میرے دروازے ان کے لیے ہمیشہ کھلے ہیں۔



