سعودی ریال 76، اماراتی درہم 77 روپے کا! جانیں امریکی ڈالر کے تازہ ریٹس کیا ہیں

کراچی (قدرت روزنامہ)ملک بھر میں غیر ملکی کرنسی کی خرید و فروخت کے لیے پیر 3 اگست 2026 کے تازہ ریٹس سامنے آ گئے ہیں۔ اوپن مارکیٹ اور انٹر بینک میں امریکی ڈالر سمیت اہم عالمی کرنسیوں کی نئی خرید و فروخت کی قیمتیں جاری کر دی گئی ہیں جن کے مطابق کاروبار کا آغاز ہو چکا ہے۔
اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر 278.75 روپے میں خریدا جبکہ 278.95 روپے میں فروخت کیا جا رہا ہے۔ یورو کی خریداری 319.25 روپے اور فروخت 323.75 روپے مقرر کی گئی ہے جبکہ برطانوی پاؤنڈ 373.65 روپے میں خریدا اور 379.47 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔
سعودی ریال 74.65 روپے میں خریدا اور 75.30 روپے میں فروخت کیا جا رہا ہے جبکہ یو اے ای درہم کی خریداری 76.55 روپے اور فروخت 77.50 روپے مقرر کی گئی ہے۔
دیگر نمایاں کرنسیوں میں کینیڈین ڈالر 197.73 روپے میں خریدا اور 201.53 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔
آسٹریلوی ڈالر کی خریداری 194.44 روپے اور فروخت 198.25 روپے ہے جبکہ چینی یوآن 38.17 روپے میں خریدا اور 38.92 روپے میں فروخت کیا جا رہا ہے۔
انٹر بینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی خریداری 277.70 روپے اور فروخت 278.20 روپے ریکارڈ کی گئی۔ یورو 319.70 روپے میں خریدا اور 320.27 روپے میں فروخت ہو رہا ہے جبکہ برطانوی پاؤنڈ کی خریداری 370.67 روپے اور فروخت 371.34 روپے مقرر کی گئی ہے۔
انٹر بینک میں سعودی ریال 73.96 سے 74.09 روپے، یو اے ای درہم 75.59 سے 75.72 روپے، کینیڈین ڈالر 198.12 سے 198.48 روپے اور آسٹریلوی ڈالر 195.10 سے 195.45 روپے کے درمیان ٹریڈ ہو رہا ہے۔
