خضدار کے علاقے وڈھ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، خاتون سمیت دو افراد جاں بحق

خضدار (قدرت روزنامہ)تحصیل وڈھ کے علاقے میں گزشتہ شب نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے ایک خاتون سمیت دو افراد کو قتل کر دیا۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور لاشوں کو فوری طور پر ٹیچنگ ہسپتال وڈھ منتقل کر دیا، جبکہ مقامی انتظامیہ نے مقدمہ درج کر کے واقعے کی تفتیش شروع کر دی ہے۔

WhatsApp
Get Alert