کے پی میں گزشتہ 2 ماہ کے دوران سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، متعدد دہشتگرد ہلاک

کے پی (قدرت روزنامہ)خیبرپختونخوا میں گزشتہ 2 ماہ کے دوران سکیورٹی فورسزکی جانب سے متعدد انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیاں کی گئیں۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق آپریشن 11 گرج کے دوران متعدد خوارج کو ہلاک اور ان کے ٹھکانے بھی تباہ کیے گئے۔
سکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ فورسز نے دہشت گردوں کے سہولت کاروں کو بھی پکڑا اور اسلحہ وگولہ بارود بھی برآمد کیا۔
اس کے علاوہ باجوڑ کے علاقے شاکرو میں سکیورٹی فورسز نے خوارج کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا، باجوڑ آپریشنز کے دوران متعدد خوارج کے ہلاک اور زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق سکیورٹی فورسز نے آپریشن کے دوران دیسی ساختہ بموں کو بھی تباہ کیا۔
