وفاقی وزیر امیر مقام کی راولاکوٹ میں دھرنے پر بیٹھے افراد کو مذاکرات کی پیشکش

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان امیر مقام نے آزاد کشمیر کے علاقے راولاکوٹ میں دھرنے پر بیٹھے افراد کو مذاکرات کی پیشکش کر دی۔

جیو نیوز کے پروگرام جرگہ میں گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر امیر مقام کا کہنا تھا راولا کوٹ کے لوگ کشمیری ہیں، تھے اور رہیں گے۔

مسلح حملہ آور راولا کوٹ کی عمارتوں پر مورچہ بند ہیں، انکے تانے بانے کہیں اور سے ملتے ہیں: ترجمان آزاد کشمیر پولیس
امیر مقام نے دھرنے پر بیٹھے مظاہرین کو بات چیت کی پیشکش کرتے ہوئے کہا دھرنے میں شریک سب لوگ دہشتگرد نہیں، ان میں اکثریت محبِ وطن لوگوں کی ہے، وہ خود کو منفی عزائم رکھنے والوں سے الگ کریں اور ہمارے ساتھ بیٹھ کر بات چیت کریں۔

وفاقی وزیر نے خواجہ آصف کے بیان کو ان کی ذاتی رائے قرار دیتے ہوئے کہا یہ بیان حکومت یا پارٹی کی پالیسی نہیں ہے، معرکۂ حق میں بھی راولاکوٹ کے عوام نے پاکستان کے لیے قربانیاں دیں، پونچھ کے لوگ سرحدوں کے محافظ اور عزت و احترام کے مستحق ہیں۔

WhatsApp
Get Alert