اسٹاک مارکیٹ میں تیزی،امریکی ڈالر مزید سستا ہوگیا

کراچی (قدرت روزنامہ)کاروباری ہفتے کے دوسرے روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبارکا مثبت آغاز ہوا جبکہ پاکستانی روپیہ کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر مزید کم ہوگئی۔

100انڈیکس 516پوائنٹس اضافہ تک ٹریڈ ہوا،انڈیکس 1لاکھ78ہزار716پوائنٹس کی سطح تک ٹریڈ ہوتےدیکھا گیا۔

دوسری جانب ایکسچینج کمپنیزایسوسی ایشن پاکستان کے مطابق انٹربینک میں ڈالر2پیسے تک سستا ہوگیا۔انٹربینک میں ڈالر277روپے75پیسے کی سطح پرٹریڈ ہورہا ہے۔

پاکستان میں معاشی استحکام کے مثبت آثار، غیر ملکی سرمایہ کاری، ترسیلاتِ زر اور اسٹاک مارکیٹ میں نمایاں اضافہ

واضح رہے پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز زبردست تیزی دیکھنے میں آئی تھی۔کاروبار کے آغاز پراسٹاک ایکسچینج کا ہنڈرڈ انڈیکس 2,480 سے زائد پوائنٹ اضافے کے ساتھ ایک لاکھ 78 ہزار 573 پوائنٹس کی سطح تک پہنچا ۔

ماہرین کے مطابق خطے میں کشیدگی میں ممکنہ کمی اور عالمی سطح پر سفارتی پیش رفت کی توقعات نے سرمایہ کاروں کے اعتماد کو تقویت دی جس کے نتیجے میں پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں بھی خریداری کا رجحان جاری ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری روز ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 76 ہزار 94 پوائنٹس پر بند ہوا تھا ۔ جبکہ گزشتہ روز امریکی ڈالر 3 پیسے سستا ہوا تھا۔

WhatsApp
Get Alert