سیاحت بڑھ گئی ہے، وزیر اعظم عمران خان کی مری میں ریسکیو آپریشن میں سول اداروں اور فوج کی کاوشوں کی تعریف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وزیر اعظم عمران خان نے مری میں ریسکیو آپریشن میں سول اداروں اور فوج کی کاوشوں کی تعریف کرتے ہوئے کہاہے کہ سیاحت بڑھ گئی ہے، انفراسٹرکچر کئی دہائیاں پیچھے ہے،نئے ہوٹلز کی تعمیر کے ساتھ پرانے سٹرکچر کو بہتر کرنا لازمی ہے . وزیراعظم کی زیرصدارت حکومتی رہنماوں اور ترجمانوں کا اجلاس ہوا جس میں وزیرخزانہ نے آئی ایم ایف کے ساتھ ہونے والے معاہدے سے ترجمانوں کو آگاہ کیا .

شوکت ترین نے بتایاکہ مہنگائی میں مسلسل کمی آرہی ہے . اجلاس میں سانحہ مری پر تفصیلی بریفنگ دی گئی اور بتایاگیاکہ ایک لاکھ 64 ہزار گاڑیاں مری

میں داخل ہوئیں . وزیر اعظم نے استفار کیاکہ کیا بروقت اقدامات سے سانحہ مری کو روکا جا سکتا تھا؟ . ذرائع کے مطابق اجلاس میں وفاقی وزراء ضلعی انتظامیہ کے حق میں بول پڑے . وفاقی زیر داخلہ نے کہاکہ پوری صورتحال کے دوران انتظامیہ اور پولیس نے بہترین کام کیا، شام پانچ بجے ہی مری جانے والے راستے بند کردئیے تھے . وزیر داخلہ نے کہاکہ حالات پولیس کے کنٹرول سے باہر تھے، رینجرز طلب کرنا پڑی . وزیر اعظم نے کہاکہ موجودہ دور میں سیاحت ایک نئی حقیقت ہے، سیاحت بڑھ گئی ہے، انفراسٹرکچر کئی دہائیاں پیچھے ہے . انہوں نے کہاکہ نئے ہوٹلز کی تعمیر کے ساتھ پرانے سٹرکچر کو بہتر کرنا لازمی ہے . وزیر اعظم نے کہاکہ بڑھتے ہوئے سیاحوں کو معیاری رہائش کی فراہمی ایک چیلنج ہے . وزیراعظم نے ریسکیو آپریشن میں سول اداروں اور فوج کی کاوشوں کی تعریف کی .

. .

متعلقہ خبریں