اکبر شاہ ایڈووکیٹ بلوچستان سروس ٹریبونل کے چیئرمین مقرر
حکومت بلوچستان نے تقرری کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا

کوئٹہ (قدرت روزنامہ)حکومت بلوچستان نے سینئر قانون دان اکبر شاہ ایڈووکیٹ کو بلوچستان سروس ٹریبونل کا چیئرمین مقرر کر دیا ہے، جس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق اکبر شاہ ایڈووکیٹ بلوچستان سروس ٹریبونل کے چیئرمین کی حیثیت سے اپنے عہدے کا چارج سنبھالیں گے اور سرکاری ملازمین کی سروس سے متعلق اپیلوں سمیت دیگر معاملات کی سماعت کریں گے۔سرکاری ذرائع کے مطابق نئی تقرری سے بلوچستان سروس ٹریبونل کے انتظامی اور عدالتی امور میں مزید بہتری آنے کی توقع ہے، جبکہ سرکاری ملازمین سے متعلق زیر التوا معاملات کی مثر انداز میں سماعت میں مدد ملے گی۔
