’موجودہ حکومت ختم کی جائے، قومی حکومت تشکیل دی جائے‘ نیشنل ڈائیلاگ کمیٹی کا مطالبہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) نیشنل ڈائیلاگ کمیٹی نے ایک مرتبہ پھر قومی حکومت کی تشکیل کا مطالبہ کر دیا کہا کہ اس وقت مذاکرات کے ذریعے ہی مسائل کا حل ممکن ہے۔

نیشنل ڈائیلاگ کمیٹی کے رہنماؤں فواد چوہدری، عمران اسماعیل، محمود مولوی اور محمد علی درانی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے موجودہ حکومت کو ختم کر کے قومی حکومت تشکیل دینے کا مطالبہ کیا ہے۔

کمیٹی کے رہنماؤں نے ملک کو درپیش مسائل کا حل نئے صوبوں کے قیام میں قرار دیتے ہوئے کہا کہ موجودہ حالات میں تمام سیاسی جماعتوں کے درمیان مذاکرات انتہائی ضروری ہیں۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ بانی پی ٹی آئی کی رہائی اور وسیع تر قومی مشاورت میں ان کی شمولیت عمل کا ایک لازمی حصہ ہے۔

WhatsApp
Get Alert