برطانوی پاؤنڈ 381، کینیڈین ڈالر 201 روپے کا! جانیں ڈالر سمیت غیر ملکی کرنسی کے ریٹس

کراچی (قدرت روزنامہ)ملک بھر میں غیر ملکی کرنسیوں کے تازہ ریٹس جاری کر دیے گئے ہیں۔ اوپن مارکیٹ اور انٹربینک میں امریکی ڈالر سمیت اہم عالمی کرنسیوں کی نئی قیمتیں سامنے آنے کے بعد کاروباری حلقے، درآمد کنندگان، برآمد کنندگان اور بیرونِ ملک سفر کرنے والے افراد کی نظریں ایک بار پھر کرنسی مارکیٹ پر مرکوز ہوگئی ہیں۔
اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر 278 روپے 50 پیسے میں خریدا اور 278 روپے 80 پیسے میں فروخت کیا جا رہا ہے۔
برطانوی پاؤنڈ 373 روپے ایک پیسے میں خریدنے اور 381 روپے 2 پیسے میں فروخت کرنے کی سطح پر موجود ہے جبکہ یورو 319 روپے 40 پیسے میں خریدا اور 323 روپے 85 پیسے میں فروخت کیا جا رہا ہے۔
سعودی ریال 74 روپے 65 پیسے میں خریدا اور 75 روپے 30 پیسے میں فروخت کیا جا رہا ہے جبکہ متحدہ عرب امارات کا درہم 76 روپے 10 پیسے میں خریدنے اور 77 روپے 5 پیسے میں فروخت کرنے کا ریٹ مقرر کیا گیا ہے۔
اسی طرح کینیڈین ڈالر 196 روپے 68 پیسے میں خریدا اور 201 روپے 85 پیسے میں فروخت، آسٹریلوی ڈالر 194 روپے 45 پیسے میں خریدا اور 197 روپے 75 پیسے میں فروخت، چینی یوآن 38 روپے 17 پیسے میں خریدا اور 38 روپے 92 پیسے میں فروخت جبکہ جاپانی ین ایک روپے 69 پیسے میں خریدا اور ایک روپے 80 پیسے کے قریب فروخت کیا جا رہا ہے۔
انٹربینک مارکیٹ میں ریٹس
انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر 277 روپے 65 پیسے میں خریدا اور 278 روپے 15 پیسے میں فروخت کیا جا رہا ہے۔
برطانوی پاؤنڈ 372 روپے 81 پیسے میں خریدنے اور 373 روپے 48 پیسے میں فروخت، یورو 319 روپے 54 پیسے میں خریدا اور 320 روپے 12 پیسے میں فروخت کیا جا رہا ہے۔
سعودی ریال 73 روپے 94 پیسے میں خریدا اور 74 روپے 7 پیسے میں فروخت، آسٹریلوی ڈالر 194 روپے 94 پیسے میں خریدنے اور 195 روپے 29 پیسے میں فروخت، کینیڈین ڈالر 197 روپے 89 پیسے میں خریدا اور 198 روپے 24 پیسے میں فروخت کیا جا رہا ہے۔
چینی یوآن 41 روپے 9 پیسے میں خریدا اور 41 روپے 17 پیسے میں فروخت، ڈینش کرون 42 روپے 75 پیسے میں خریدنے اور 42 روپے 83 پیسے میں فروخت، ہانگ کانگ ڈالر 35 روپے 40 پیسے میں خریدا اور 35 روپے 47 پیسے میں فروخت کیا جا رہا ہے۔
اسی طرح جاپانی ین ایک روپے 76 پیسے، سنگاپور ڈالر 216 روپے 45 پیسے، سویڈش کرونا 29 روپے 20 پیسے، سوئس فرانک 342 روپے 69 پیسے اور تھائی بھات 8 روپے 31 پیسے کی خریداری قیمت پر جبکہ ان کی فروخت بالترتیب ایک روپے 76 پیسے، 216 روپے 84 پیسے، 29 روپے 25 پیسے، 343 روپے 31 پیسے اور 8 روپے 32 پیسے ریکارڈ کی گئی۔
