اسما جتک کیس: اسپیکر بلوچستان اسمبلی کا آئی جی پولیس کو فوری کارروائی اور ملزمان کی گرفتاری کا حکم

متاثرہ خاندان کو سیکیورٹی فراہم کی جائے، 10 اگست 2026 تک جامع رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت


کوئٹہ (ڈیلی قدرت کوئٹہ) اسپیکربلوچستان اسمبلی عبدالخالق اچکزی کی ہدایت پر انسپکٹر جنرل پولیس بلوچستان کو اسما جتک کیس میں فوری اور موثر قانونی کارروائی کا حکم دے دیا گیا ہے۔بلوچستان اسمبلی سیکریٹریٹ سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق 5 اگست کو ہونے والے اجلاس میں اسما جتک کے معاملے کو نکتہ اہمیت عامہ کے تحت زیر بحث لایا گیا،

جس پر اراکین اسمبلی نے شدید تشویش کا اظہار کیااجلاس میں بتایا گیا کہ اسما جتک کو 2024 میں مبینہ طور پر بااثر افراد نے اغوا کیا تھا، تاہم بعد ازاں عوامی دباء اور سوشل میڈیا مہم کے نتیجے میں انہیں بازیاب کرایا گیا اراکین اسمبلی کے مطابق متاثرہ خاتون کے حامیوں کو بھی تشدد کا نشانہ بنایا گیا جبکہ ان کے قریبی رشتہ داروں کے قتل کے واقعات بھی پیش آئے مقدمات کے اندراج کے بعد بھی ملزمان کی گرفتاری عمل میں نہ آناانتظامیہ اور پولیس کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے۔اسپیکر کی جانب سے جاری ہدایات میں آئی جی پولیس کو حکم دیا گیا ہے کہ وہ تمام نامزد ملزمان کی فوری گرفتاری یقینی بنائیں، صاف و شفاف تحقیقات مکمل کریں اور متاثرہ خاتون سمیت ان کے اہل خانہ کو مکمل سیکیورٹی فراہم کریں۔نوٹیفکیشن میں مزید کہا گیا ہے کہ آئی جی پولیس بلوچستان 10 اگست 2026 تک اس کیس سے متعلق پیش رفت، تحقیقات اور ملزمان کی گرفتاری کے حوالے سے جامع رپورٹ صوبائی اسمبلی میں پیش کریں صوبائی اسمبلی نے واضح کیا ہے کہ انصاف کی بروقت فراہمی اور قانون کی بالادستی یقینی بنانے کے لیے اس کیس میں فوری اقدامات ناگزیر ہیں۔

WhatsApp
Get Alert