ایم کیو ایم کارکن رحمان عرف بھولا کو پولیس حراست سے رہائی مل گئی

کراچی(قدرت روزنامہ)ایم کیو ایم پاکستان کے کارکن رحمان عرف بھولا کو پولیس حراست سے رہائی مل گئی۔
ایم کیو ایم کے مرکز بہادر آباد پر جھگڑے اور فائرنگ کا واقعہ پیش آنے کے بعد سانحہ بلدیہ کیس میں حال ہی میں بری ہونے والے رحمان عرف بھولا کو نارتھ ناظم آباد میں گھر سے حراست میں لیا گیا تھا۔
رحمان عرف بھولا کو گھر سے حراست میں لیے جانے کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی منظر عام پر آئی تھی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ذرائع نے بتایا کہ رحمان عرف بھولا کو پولیس حراست سے رہائی مل گئی ہے۔
