ْنیب افسران اور چیئر مین نیب کو اپنے اثاثے قوم کے سامنے رکھنے چاہئیں ،بلاول بھٹو زر داری

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹوزر داری نے مطالبہ کیا ہے کہ نیب افسران اور چیئر مین نیب کو اپنے اثاثے قوم کے سامنے رکھنے چاہئیں ،وزیراعظم نے پہلے دن سے پارلیمان کو اہمیت نہیں دی ،تمام سانحوں میں وزیراعظم خود موجود نہیں تھے،پیپلز پارٹی کا زور رہا ہے جمہوری اور آئینی طور پارلیمان کا استعمال کریں۔
پیر کو چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی شیخ روحیل اصغر کی جانب سے پارلیمنٹ لاجز میں ہونے والے عشائیے میں شرکت کی ۔بلاول بھٹو زر داری نور عالم، ایاز صادق، محسن داوڑ، خورشید شاہ سمیت مختلف سیاسی جماعتوں کے اراکین قومی اسمبلی سے گفتگو کرتے رہے۔ بعدازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ پی پی پی نے نیب کے ادارے کو کالاقانون قرار دیا ہے انہوںنے کہاکہ جتنے نیب نے پیسے ریکور کرنے کے دعوے کئے ہیں اتنے تو خزانہ کے ریکارڈ میں موجود نہیں ہے،سارے نیب کے افسران رہے اور چیئرمین نیب کو اپنے اثاثے قوم کے سامنے رکھنے چاہئیں،وزیراعظم نے پہلے دن سے پارلیمان کو اہمیت نہیں دی ۔

انہوںنے کہاکہ تمام سانحوں میں وزیراعظم خود موجود نہیں تھے۔انہوںنے کہاکہ پیپلز پارٹی کا زور رہا ہے جمہوری اور آئینی طور پارلیمان کا استعمال کریں۔انہوںنے کہاکہ ہمارا وزیراعظم کیلئے پیغام ہے کہ گھبرانے کا وقت شروع ہو چکا ہے۔انہوںنے کہاکہ پاکستان کی عوام کو بتانا چاہ رہا ہوں کہ ہم پوری کوشش کر رہے ہیں آپ کو اس ظالم حکومت سے نجات ملے۔ انہوںنے کہاکہ تمام سانحوں میں وزیراعظم خود ایوان میں موجود نہیں تھے۔