حکومت نے پی ٹی آئی کو ایک بارپھر مذاکرات کی دعوت دے دی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)حکومت نے پی ٹی آئی کو ایک بارپھر مذاکرات کی دعوت دے دی۔
اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق سے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیف وہیپ عامر ڈوگر نے ملاقات کی، جس میں وفاقی وزیر طارق فضل چودھری بھی موجود تھے۔
ذرائع کے مطابق حکومت نے ایک بار پھر پی ٹی آئی کو مذاکرات کی دعوت دیتے ہوئے اپوزیشن پر زور دیا ہے کہ وہ اس پیشکش کو سنجیدگی سے لے، حکومتی موقف ہے کہ پارلیمنٹ ہاؤس میں اپوزیشن کی تجویز کردہ جگہ پر بھی مذاکرات کیے جا سکتے ہیں۔
حکومت کا کہنا ہے کہ موجودہ سیاسی مسائل کا واحد حل بامقصد مذاکرات ہیں اور تمام فریقین کو قومی مفاد میں بات چیت کا راستہ اختیار کرنا چاہیے۔
