افغانستان سے امریکی انخلا کے دوران بچھڑنے والا 2ماہ کا بچہ والدین کو مل گیا

کابل(قدرت روزنامہ)افغانستان سے امریکی انخلا کے دوران اپنے والدین سے بچھڑنے والا دو ماہ کا بچہ سہیل بالآخر اپنے خاندان کو مل گیا ۔برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق گزشتہ سال19 اگست کو امریکی انخلا کے دوران کابل ائیرپورٹ پر افغان شہریوں کے امریکا روانگی میں افرا تفری کی وجہ سے دوماہ کے بچے سہیل احمدی کو اس کے والدین نے امریکی فوجی کے حوالے کیا۔تاہم جب سہیل کے والدین افغانستان سے نکلنے کیلئے امریکی پرواز میں داخل ہوئے تو انہیں ان کا بچہ نہیں ملا اورکافی دیر کی تلاش کے بعد والد مرزا علی احمدی، جو امریکی سفارت خانے

میں سکیورٹی گارڈ کے طور پر کام کرتے تھے، والدہ ثریا اور ان کے چار دیگر بچوں کو پرواز کے ذریعے امریکا بھیج دیا گیا۔والدین کو مہینوں تک کچھ معلوم نہیں تھا کہ ان کا بیٹا کہاں ہے؟ تاہم نومبر میں انہیں اپنے بیٹے کی تلاش کے بارے میں برطانوی خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ میں معلوم ہوا کہ سہیل افغانستان میں 29 سالہ حامد صافی نامی ٹیکسی ڈرائیور کے پاس ہے۔جب سہیل کے ٹھکانے کی تصدیق ہوئی تو بچے کے دادا محمد قاسم رضاوی، جو شمال مشرقی صوبے بدخشاں میں رہتے ہیں، بچے کو لینے لیے روانہ ہوئے۔صافی نے بتایا کہ انہیں سہیل کابل ائیرپورٹ پر اکیلا زمین پر روتا ہوا ملا جسے وہ اپنے گھر لے گئے ۔صافی کے مطابق انہوں نے فیصلہ کیا کہ سہیل کے والدین کی تلاش تک وہ اسے اپنے بچے کی طرح پالیں گے جبکہ انہوں نے شیر خوار بچے کا نام محمد عابد رکھا اور فیس بک پر ایک ساتھ تمام بچوں کی تصاویر پوسٹ کیں۔ صافی نے بچے کو اس کے دادا کے حوالے کرنے سے انکار کر دیا اور مطالبہ کیا کہ انہیں اور ان کے خاندان کو بھی امریکا منتقل کیا جائے۔رپورٹس کے مطابق7 ہفتوں کے مذاکرات کے بعد طالبان پولیس نے دونوں خاندانوں کے درمیان معاہدے کروایا اور بچے کو ہفتے کے روز اس کے دادا کے حوالے کر دیا گیا۔

Recent Posts

خیبرپختونخوا دہشتگردی کا شکار ہے، امن و امان کی صورتحال اولین ترجیح ہوگی، فیصل کریم کنڈی

پشاور (قدرت روزنامہ)نامزد گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا…

2 mins ago

تربوز کے بیج صحت کا خزانہ، انہیں ضائع نہ کریں

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اکثر افراد تربوز کھاتے وقت اس کے بیج پھینک دیتے ہیں، اگر…

11 mins ago

قومی کرکٹرز ورلڈ کپ کیلئے کتنے تیار ہیں؟

لاہور (قدرت روزنامہ)دورۂ انگلینڈ اور آئرلینڈ سے قبل پاکستانی کرکٹر کا میڈیا سیشن ہوا۔اس موقع…

18 mins ago

مسلم لیگ ن کی حکومت ختم کرکے ملک کیساتھ ظلم کیاجاتاہے: مریم نواز

لاہور (قدرت روزنامہ)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کی…

32 mins ago

میں کبھی بھی تنقید سے ناراض نہیں ہوتا، مراد علی شاہ

کراچی (قدرت روزنامہ)وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ میں کبھی بھی…

44 mins ago

کے الیکٹرک نے کراچی میں لوڈشیڈنگ کی صورتحال بتادی

کراچی (قدرت روزنامہ)کراچی کے مختلف علاقوں میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کی تفصیلات سامنے آگئیں۔ترجمان کے…

55 mins ago