پنجاب میں کچی رسیدوں پر مکمل پابندی، ہوٹلز اور ریسٹورنٹس کیلئے e-IMS لازمی قرار

لاہور(قدرت روزنامہ)حکومت پنجاب کی ہدایات پر صوبے بھر میں ہوٹلز، ریسٹورنٹس، کافی شاپس اور میرج ہالز میں عارضی یا کچی رسیدوں کے اجراء پر مکمل پابندی عائد کردی گئی ہے۔

پنجاب ریونیو اتھارٹی کے مطابق تمام متعلقہ کاروباری مراکز کے لیے e-IMS کے تحت قانونی رسید جاری کرنا لازمی قرار دیا گیا ہے۔

نئی ہدایات کے مطابق رسید پر کاروبار کا نام، پتہ، رسید نمبر اور PRA QR کوڈ درج ہونا ضروری ہوگا۔

پی آر اے کے مطابق کچن آرڈر سلپ، غیر ادا شدہ بل یا QR کوڈ کے بغیر کسی بھی رسید کا اجراء غیر قانونی تصور کیا جائے گا۔

حکام کے مطابق e-IMS کے بغیر رسید جاری کرنے پر 4 لاکھ سے 10 لاکھ روپے تک جرمانہ عائد کیا جاسکتا ہے، جبکہ مسلسل خلاف ورزی کی صورت میں کاروبار کو ایک ماہ کے لیے سیل بھی کیا جاسکتا ہے۔

پنجاب ریونیو اتھارٹی کے مطابق سیلز ریکارڈ میں خرد برد، ریکارڈ فراہم نہ کرنے یا سرکاری امور میں مداخلت کی صورت میں بھی سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

حکومت پنجاب نے تمام متعلقہ کاروباری مراکز کو ہدایات پر فوری عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت کردی ہے۔

WhatsApp
Get Alert