خلا سے لی جانیوالی مکمل سورج گرہن کی حیران کن تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل

لاہور (قدرت روزنامہ) 12 اگست کو دنیا کے کچھ خطوں میں مکمل اور کچھ میں جزوی سورج گرہن کا نظارہ دیکھنے میں آیا تھا۔

نجی ٹی وی چینل ’’ جیو نیوز‘‘ کے مطابق یقیناً کروڑوں افراد نے اس نظارے کو دیکھا ہوگا مگر خلا سے زمین پر ہونے والے سورج گرہن کیسا نظر آتا ہے؟

یہ سورج گرہن اس لیے بھی غیر معمولی تھا کیونکہ گرہن نے شمال سے جنوب کی جانب سفر کیا۔

اس کا آغاز قطب شمالی کے قریب شمالی سائبریا سے ہوا اور اختتام بحیرہ روم میں مسحور کر دینے والے سورج غروب ہونے کے وقت ہوا۔

ناسا، یورپین اسپیس ایجنسی اور دیگر اداروں کی جانب سے خلا سے زمین پر گرہن سے چھانے والے اندھیرے کی ویڈیوز اور تصاویر کو شیئر کیا ہے۔

انٹرنیشنل اسپیس اسٹیشن میں موجود ناسا کی خلا باز جیسیکا اولیکر مائر نے جزوی گرہن کی تصاویر کو سوشل میڈیا پر شیئر کیا۔

خیال رہے کہ یہ سورج گرہن پاکستان میں نظر نہیں آیا تھا مگر امکان ہے کہ 2027 میں جزوی سورج گرہن کا نظارہ پاکستان میں نظر آئے گا۔

درحقیقت 2027 کے مکمل سورج گرہن کو صدی کا طویل ترین گرہن قرار دیا جا رہا ہے۔

WhatsApp
Get Alert