نئے صوبوں کا خواب ادھورا رہ جائے گا؟ اعجاز الحق کا بڑا دعویٰ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) سینئر سیاستدان اور مسلم لیگ ضیا کے سربراہ محمد اعجاز الحق نے نئے صوبوں سے متعلق بڑا دعویٰ کر دیا ہے۔
سینئر سیاستدان اور مسلم لیگ ضیا کے سربراہ محمد اعجاز الحق نے اے آر وائی نیوز اسلام آباد کے ڈپٹی بیورو چیف اظہر فاروق سے گفتگو کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ پیپلز پارٹی، نیگ لیگ اور پی ٹی آئی تینوں جماعتیں نئے صوبوں کی مخالفت کریں گی۔
اعجاز الحق نے کہا کہ لازمی بات ہے کہ وہ سوچیں گے ہمارے وزرائے اعلیٰ کے پاس اتنے اختیارات ہیں تو جب ان سے کہا جائے گا کہ یہ نظام ختم کر دیا جائے اور نئے صوبے بنا دیے جائیں تو میرا نہیں خیال کہ تینوں جماعتیں یہ بات مانیں گی۔
رکن قومی اسمبلی نے کہا کہ صوبوں کی ایکسرسائز کافی عرصے سے چل رہی ہے۔ ضیا الحق کے دور میں 9 صوبوں کی بات ہوئی تھی۔ ملک کے مسائل کا حل صدارتی نظام ہے۔
سینئر سیاستدان نے کہا کہ انتظامی یونٹ ایک ڈویژن نہیں بلکہ دو تین ڈویژن پر مشتمل بھی بنا سکتے ہیں۔ تجویز دی ہے کہ لوکل باڈیز پرعملدرآمد کریں، او کرپشن کے خاتمے پر توجہ دیں۔
