سوراب میں مسلح افراد کی کارروائی، اسلحے کے زور پر 3 گاڑیاں چھین لی گئیں بینچہ کے مقام پر مسلح افراد نے خاندان کو ویرانے میں چھوڑ دیا

سوراب(قدرت روزنامہ)سوراب کے علاقے بینچہ کے مقام پر نامعلوم مسلح افراد نے اسلحے کے زور پر تین چھوٹی گاڑیاں چھین لیں اور ایک خاندان کو ویرانے میں چھوڑ کر فرار ہوگئے۔مقامی ذرائع کے مطابق مسلح افراد نے گاڑیوں کو روک کر سوار افراد کو اسلحے کے زور پر اتارا اور تینوں گاڑیاں اپنے قبضے میں لے لیں، بعد ازاں متاثرہ خاندان کو ویرانے میں چھوڑ دیا گیا۔واقعے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا، جبکہ متعلقہ حکام نے واقعے کی تحقیقات اور مسلح افراد کی تلاش شروع کردی ہے۔ تاہم فوری طور پر گاڑیوں اور متاثرہ خاندان کے حوالے سے مزید تفصیلات سامنے نہیں آسکیں۔
