بعض سرکاری عمارتوں کو فائیو سٹار ہوٹلز میں تبدیل کرنے کا فیصلہ


اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وفاقی دارالحکومت میں بین الاقوامی ایونٹس کیلئے عالمی معیار کی رہائشی سہولیات کے فقدان کے باعث وزیراعظم نے بعض سرکاری عمارتوں کا ہوٹلز میں تبدیل کرنے کی ہدایت کردی،فیصلے پر عملدرآمد کے لئے تین رکنی وزارتی کمیٹی قائم کردی۔پہلے مرحلے میں شہید ملت بلڈنگ کو فائیو سٹار ہوٹل میں تبدیل کرنے کی تجویز ہے۔
ذرائع کے مطابق شہید ملت بلڈنگ کی فائیو سٹار ہوٹل میں تبدیلی کے منصوبے پر مشاورت جاری ہے،منصوبے کی نگرانی کیلئے داخلہ، خزانہ اور ہائسنگ کے وزرا ء کو ٹاسک مل گیا۔وزرا ء کمیٹی شہید ملت بلڈنگ کو جدید ہوٹل میں بدلنے کے منصوبے کا جائزہ لے گی، شہید ملت بلڈنگ کا مجموعی رقبہ 4 ہزار 400 مربع گز،128 کمروں کی گنجائش ہے۔ذرائع کے مطابق شہید ملت بلڈنگ میں 64 لگژری سوئٹس بنانے کی بھی گنجائش موجود ہے، اسلام آباد میں ایس سی او اجلاس کے موقع پر ہزاروں اضافی رہائشی کمرے درکار ہیں، ایس سی او ایونٹ کے لیے اسلام آباد میں 4 ہزار سے زائد ہوٹل رومز درکار ہوں گے۔

WhatsApp
Get Alert