بی این پی اور بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کی کوئٹہ میں احتجاجی ریلی، سوراب واقعے کی شفاف تحقیقات کا مطالبہ

خواتین اور بچوں کی ہلاکت پر خاموش نہیں رہیں گے، دیگر سیاسی جماعتیں بھی اپنا کردار ادا کریں: مقررین


کوئٹہ (ڈیلی قدرت کوئٹہ) بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی کال پر بی این پی اور بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے زیر اہتمام کوئٹہ میں احتجاجی ریلی نکالی گئی، جس میں پارٹی کے مرکزی و ضلعی رہنماں، کارکنوں اور خواتین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ریلی کے شرکا نے سوراب میں فضائی کارروائی کے دوران خواتین اور معصوم بچوں سمیت شہریوں کی ہلاکت اور بی این پی سربراہ سردار اختر جان مینگل کے مینیجر حاجی رجب اور گارڈ احمد کے لاپتہ ہونے کے خلاف احتجاج کیا۔مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بی این پی معصوم بچوں اور خواتین کی ہلاکت پر خاموش نہیں رہے گی۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں جاری واقعات پر تمام سیاسی جماعتوں کو اپنا مثر کردار ادا کرنا ہوگا۔مقررین نے دیگر سیاسی جماعتوں کو پیغام دیتے ہوئے کہا کہ متحد ہونے کا وقت آگیا ہے، اگر اب بھی خاموشی اختیار کی گئی تو حالات مزید سنگین ہوسکتے ہیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ سوراب واقعے کی شفاف تحقیقات کرائی جائیں اور لاپتہ افراد کو فوری طور پر منظرعام پر لایا جائے۔

WhatsApp
Get Alert