کوئٹہ میں ہنہ اوڑک کے قریب دھماکا، 2 افراد جاں بحق، 4 زخمی

کوئٹہ (قدرت روزنامہ)کوئٹہ میں ہنہ اوڑک کے قریب ولی تنگی کے علاقے میں دھماکا ہوا ہے۔
پولیس کے مطابق دھماکا میں 2 افراد جاں بحق جبکہ 4 زخمی ہوگئے، زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا، جہاں انکا علاج جاری ہے۔
واقعے کے بعد پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی ہے۔ پولیس کے مطابق دھماکے کی نوعیت کا پتہ نہیں چل سکا، تاہم بم ڈسپوزل اسکواڈ کو طلب کرلیا گیا۔
