انتشار پھیلانے والوں کا پارٹی سے کوئی تعلق نہیں ہوگا،،سہیل آفریدی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)سپریم کورٹ نے بانی پی ٹی آئی کو دو دن میں اسپتال منتقل کرنے کا حکم دیا ، سلمان اکرم راجا کہتے ہیں کسی صورت بانی کی صحت کو سیاست کا حربہ نہیں بنائیں گے، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کہتے ہیں اسپتال کے اردگرد کچھ عناصر انتشار پھیلانے اورصورتحال کوسبوتاژ کرنے کی کوشش کرسکتے ہیں، انتشار پھیلانے والے نہ پی ٹی آئی کے ورکرہوںگے اورنہ ہی ہم سے تعلق ہوگا، کسی ورکر نے کوئی ایسا قدم نہیں اٹھانا جس سے فیصلے کی توہین ہو
