پنجاب

واردات سے قبل آئس کا نشہ کروایا گیا، بلال یاسین پر فائرنگ کرنے والے ملزمان کے گرفتاری کے بعد انکشافات

لاہور(قدرت روزنامہ) واردات سے قبل آئس کا نشہ کروایا گیا،رکن صوبائی اسمبلی بلال یاسین پر قاتلانہ حملہ کیس میں شوٹرز نے گرفتاری کے بعد انتہائی اہم انکشافات کر دئیے۔جنگ نیوز کے مطابق شوٹرز کو واردات سے قبل آئس کا نشہ کروایا گیا تھا۔جب کہ انہیں بھاری رقم دینے کا وعدہ کیا گیا لیکن جب انہوں نے واردات سے قبل پیسوں کو مطالبہ کیا تو انہیں آئس کا نشہ کرایا گیا جس پر وہ بغیر پیسے راضی ہو گئے۔
تفتیش میں یہ بات سامنے آئی کہ شوٹرز ماجد اور کاشف آئس نشے کے عادی ہیں۔گھر والوں نے عرصہ دراز سے نکالا ہوا تھا۔میاں وکی کے پارٹنر محسن ملہو والا نے اپنے ڈیرے پر رکھا ہوا تھا۔شوٹرز موڈ کھنڈا میں مرغیوں کے گوشت کا کام کرتے تھے۔وقوعہ کے روز محسن کے ڈیرے پر بلال یاسین پر حملے کا منصوبہ بنایا گیا۔

🚨 New Plan Ready for Imran Khan's Release | Ali Muhammad Khan’s Blazing Media Talk 🔥



http://dailyqudrat.pk For Latest Videos Please Subscirbe The Channel

افضل پٹھان نے شوٹرز کو اسلحہ فراہم کیا۔

محسن نے شوٹرز کو بلال یاسین کی حاجی اکرم کے گھر کے باہر موجودگی کی اطلاع دی۔دوسری جانب پاکستان مسلم لیگ (ن )کے رکن اسمبلی بلال یاسین نے کہا ہے کہ شوٹرز کے ساتھ اصل ملزمان کو بھی گرفتار کیا جائے اور مجھے اصل لوگوں کا بتائے جو حملے میں ملوث ہیں۔ مسلم لیگ (ن )کے رہنما بلال یاسین بلال نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ میرا گرفتار شوٹرزسے کیا لینا دینا، حکومت مجھیاصل لوگوں کابتائے جو حملے میں ملوث ہیں۔
انہوںنے کہاکہ شوٹرز کو پکڑنے کے ساتھ ساتھ اصل ملزمان کو گرفتار کیا جائے، جرائم میں ملوث عناصر حکومتوں کا شیلٹر لیتے ہیں جس کا کفارہ مجھے میں ادا کرنا پڑا۔وزیراعلی کیوزرامیریساتھ میٹنگ کرکے گئے ہیں، جب ریاست کاڈرخوف ختم ہو جائیتوجرائم کی شرح بڑھ جاتی ہے، تحفظ دینا ریاست اوراداروں کی بنیادی ذمہ داری ہے۔

متعلقہ خبریں