امریکی صدر ٹرمپ کی ایک بار پھر ایران کی جوہری تنصیبات کو نشانہ بنانے کی دھمکی


واشنگٹن(قدرت روزنامہ)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر ایران کی جوہری تنصیبات کو نشانہ بنانے کی دھمکی دے دی۔
صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکا بہت جلد ایران کےکوہ کلنگ‌گزلا کو نشانہ بنا سکتا ہے۔
کوہ کلنگ‌گزلا ایران کی نطنز یورینیم افزودگی تنصیب کے قریب واقع ہے۔ کوہ کلنگ‌گزلا میں 2 انتہائی محفوظ سرنگوں کے کمپلیکس ہیں۔
امریکی صدر ٹرمپ نے یہ بھی کہا کہ اسٹیو وٹکوف اور جیرڈکشنر روس اور یوکرین جائیں گے اور جنگ کے خاتمے کی تجویز پیش کریں گے۔

WhatsApp
Get Alert