حج 2027 ، اوورسیز پاکستانیوں کے لیے بڑی خوشخبری

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)حج 2027 کے لیے اوورسیز پاکستانیوں کو بڑی سہولت فراہم کردی گئی ہے، بیرونِ ملک مقیم پاکستانی پرائیویٹ حج اسکیم کے تحت درخواست دے کر اپنے اپنے ممالک سے براہِ راست جدہ یا مدینہ منورہ پہنچ سکیں گے۔
حج 2027 کے لیے پرائیویٹ حج اسکیم کی بکنگ اور رجسٹریشن کا عمل بیک وقت جاری ہے۔ وزارتِ مذہبی امور سے منظور شدہ پیکیجز کے مطابق 25 منتظمین اور 904 حج آرگنائزرز نے ای پورٹل پر حج بکنگ کا آغاز کردیا ہے۔
حج آرگنائزرز کی جانب سے پاکستان اور بیرونِ ملک مقیم پاکستانیوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ حج 2027 کے لیے بروقت بکنگ اور حج فارم مکمل کریں تاکہ انتظامات کو حتمی شکل دی جاسکے۔
حج انتظامات کے تحت اوورسیز پاکستانی صرف پرائیویٹ حج اسکیم میں درخواست دے سکیں گے اور انہیں پاکستان آنے کے بجائے اپنے متعلقہ ممالک سے براہِ راست سعودی عرب کے شہروں جدہ یا مدینہ منورہ پہنچنے کی سہولت حاصل ہوگی۔
ذرائع کے مطابق عازمین حج اپنی حج سے متعلق رقوم پاک حج ایپ اور ڈیجیٹل پورٹل کے ذریعے ادا کرسکیں گے جس سے حج بکنگ اور ادائیگی کا عمل مزید آسان اور ڈیجیٹل ہوجائے گا۔
حج 2027 کے لیے پرائیویٹ حج اسکیم کے تحت منظور شدہ پیکیجز اور دیگر انتظامات وزارتِ مذہبی امور کی مقررہ پالیسی کے مطابق کیے جا رہے ہیں ۔

WhatsApp
Get Alert