وزیراعظم کی سعودی عرب پر حوثی باغیوں کے حملوں کی شدید مذمت

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وزیراعظم شہباز شریف نے سعودی عرب کے شہری علاقوں اور معاشی تنصیبات پر حوثی باغیوں کی جانب سے کیے گئے ڈرون و میزائل حملوں کی شدید ترین الفاظ میں مذمت کی ہے اور برادر اسلامی ملک کی سلامتی و خودمختاری کے لیے پاکستان کے غیر متزلزل عزم کا اعادہ کیا ہے، وزیراعظم نے حملوں کے نتیجے میں زخمی ہونے والے تمام افراد کی جلد از جلد اور مکمل صحتیابی کے لیے نیک تمناؤں اور دعاؤں کا اظہار کیا۔
اس سلسلے میں سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر جاری کردہ اپنے بیان میں وزیراعظم شہباز شریف نے حوثی جماعت انصار اللہ کے حملوں کو بزدلانہ اقدام قرار دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان اس مشکل گھڑی میں اپنے برادر ملک سعودی عرب کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر کھڑا ہے۔
I condemn in the strongest terms, the cowardly attack by Houthis targeting civilian and energy facilities in the Kingdom of Saudi Arabia, which have left many people injured.
Pakistan stands in unwavering solidarity with the Custodian of the Two Holy Mosques, His Majesty King…
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) September 8, 2026
شہباز شریف نے ان حملوں کو خطے کے امن و امان کے لیے شدید خطرہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ معصوم شہریوں اور اقتصادی تنصیبات کو نشانہ بنانا ناقابلِ برداشت ہے، جس سے متعدد افراد زخمی ہوئے ہیں، پاکستان، سعودی عرب کی سلامتی، خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے تحفظ کے لیے اپنے مکمل اور مسلسل تعاون کی تجدید کرتا ہے، پاکستان خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود، ولی عہد شہزاد محمد بن سلمان اور سعودی عرب کے تمام بھائیوں اور بہنوں کے ساتھ کامل اور غیر متزلزل یکجہتی کا اظہار کرتا ہے۔
