کونسی گاڑی کتنی مہنگی ہوجائیگی؟ منی بجٹ میں عوام کیلئے بُری خبر آگئی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) قومی اسمبلی سے منی بجٹ بالآخر منظور ہو گیا ہے جس میں دیگر کئی اشیاءکے ساتھ ساتھ گاڑیوں پر بھی نئے ٹیکس عائد کیے گئے ہیں۔ ویب سائٹ ’پرو پاکستانی‘ کے مطابق منی بجٹ میں لاگو کیے گئے نئے ٹیکسز کے بعد اب فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر)مکمل تیار الیکٹرک گاڑیوں کی درآمد پر ساڑھے 12فیصد جنرل سیلز ٹیکس وصول کرے گا۔ مقامی سطح پر تیار ہونے والی1800سی سی طاقت کی حامل ہائبرڈ الیکٹرک گاڑیوں پر ساڑھے 8فیصد ٹیکس لاگو کیا گیا ہے،

جو کہ فنانس بل 2021ءمیں ساڑھے 12فیصد تجویز کیا گیا تھا۔تاہم 1801سی سی سے 2500سی سی مقامی تیار کردہ ہائبرڈ الیکٹرک گاڑیوں پر ٹیکس 12.75فیصد لاگو کیا گیا ہے۔ منی بجٹ میں حکومت کی طرف سے مقامی سطح پر تیار یا اسمبل ہونے والی گاڑیوں پر لاگو فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی میں بھی ترمیم کی گئی ہے۔ 1300سی سی گاڑیوں پر 2.5فیصد، 1301سے 2000سی سی گاڑیوں پر 5فیصد اور2001سی سی سے زائد طاقت کی حامل گاڑیوں پر 10فیصد فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی لاگو ہو گی

Recent Posts

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ویسٹ انڈین کھلاڑی پر 5 سال کی پابندی عائد کردی

دبئی (قدرت روزنامہ) آئی سی سی نے ویسٹ انڈیز کے کھلاڑی ’ڈیوون تھامس‘ پر 5…

1 hour ago

نان بائی ایسوسی ایشن نے 8 مئی کو شٹر ڈاؤن کا اعلان کردیا

لاہور(قدرت روزنامہ)نان بائی ایسوسی ایشن نے 8 مئی کو پنجاب اور خیبر پختونخوا میں شٹر…

1 hour ago

’دی گریٹ انڈین کپل شو‘ کے لیے کپل شرما اور سنیل گروور کتنا معاوضہ لے رہے ہیں؟

ممبئی(قدرت روزنامہ)6سال قبل آسٹریلیا میں کامیاب شوز کرنے کے بعد واپس بھارت آتے ہوئے کامیڈین…

2 hours ago

8 لاکھ سے زیادہ پاسپورٹس کی پرنٹنگ التوا کا شکار، فنڈز جاری

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزرات خزانہ نے پاسپورٹ کا موجودہ بیک لاگ ختم کرنے کےلئے فنڈز…

2 hours ago

گندم خریداری: حافظ نعیم کا وزیراعلیٰ ہاوس پنجاب کے گھیراو کا اعلان، جوڈیشل انکوائری کا مطالبہ

لاہور(قدرت روزنامہ ) جماعت اسلامی نے گندم کی خریداری نہ کئے جانے کے خلاف تحریک…

2 hours ago

اسلام آباد میں آٹے کا تھیلا سستا ہوگیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وفاقی دارالحکومت میں 10 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت میں‌…

2 hours ago