لاہورائیرپورٹ سے زیادتی اور گینگ ریپ کے اشتہاری ملزم کو گرفتار کر لیا گیا

لاہور(قدرت روزنامہ) علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپورٹ سے زیادتی اور گینگ ریپ کے اشتہاری ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔

پولیس کے مطابق ملزم شجر حسین کو بیرون ملک سے واپسی پر گرفتار کیا گیا، ملزم نے چھ سال قبل گوجرانوالہ میں ایک طالبہ کو زیادتی کا نشانہ بنایا تھا، ملزم کے خلاف گینگ ریپ کا مقدمہ بھی درج تھا۔پولیس کے مطابق شجر حسین نامی ملزم 6 سال سے بیرون ملک روپوش تھا، ملزم کو گرفتار کر کے گوجرانوالہ پولیس کے حوالے کر دیا گیا ۔