21سے23جنوری تک کیا ہونیوالا ہے؟ کس شہر میں شدید سردی کی پیشنگوئی کر دی گئی
کراچی (قدرت روزنامہ) محکمہ موسمیات نے کراچی میں رواں ہفتے شدید سردی کی پیشگوئی کر دی ۔ نجی ٹی وی کے مطابق محکمہ موسمیات کی جانب سے کہا گیا کہ رواں ہفتے سردی کی شدت بڑھے گی ، 22 اور 23 جنوری سے درجہ حرارت سنگل ڈجٹ میں بھی جا سکتا ہے ۔
شہر قائد سمیت سندھ کے دیگر شہروں میں فی الحال بارش کا امکان نہیں البتہ 21 اور 22 جنوری کو سکھر اور لاڑکانہ میں ابر کرم برس سکتا ہے ۔محکمہ موسمیات کے مطابق مری میں طوفانی برفباری کا امکان نہیں البتہ ہلکی برفباری ہوگی ۔