خواتین پی ایس ایل،ثناء میر کا رمیز راجہ کے بیان کا خیر مقدم
(قدرت روزنامہ)پاکستان ویمن ٹیم کی سابق کپتان ثناء میر نے خواتین کرکٹ کے حوالے سے چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) رمیز راجہ کے بیان کا خیر مقدم کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ایک انٹرویو میں ثنا میر نے کہا کہ چیئرمین پی سی بی کا ویمن کرکٹرز کیلئے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کرانے کی بات خوش آئند ہے۔
انہوں نے کہا کہ ویمن کرکٹ کی بہتری کیلئے خواتین کی لیگ اور ویمن ڈومیسٹک میں ٹیموں کی تعداد بڑھانا بھی ضروری ہے۔
ثناء میر نے کہا کہ امید ہے لاہور قلندرز ویمن ٹیلنٹ کو سامنے لانے کے لئے پروگرام کرے گا۔
انہوں نے کہاکہ پچھلے دو سال میں ویمن ٹیم کی پرفارمنس میں تھوڑی کمی آئی ہے۔
ثناء میر نے مزید کہا کہ پی ایس ایل میں اس بار تمام ٹیمیں اچھی لگ رہی ہیں۔