سندھ

جو جیسا کرے گا ویسا ردعمل دیا جائے گا، مصطفیٰ کمال کا دبنگ اعلان

(قدرت روزنامہ)جو جیسا کرے گا ویسا ردعمل دیا جائے گا، مصطفیٰ کمال کا دبنگ اعلان

 پاک سر زمین پارٹی کے چیئرمین سید مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ سندھ میں پیپلز پارٹی 13سال سے ہے مگر کام نہیں کیے،

سید مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ ملکی صورتحال سب کے سامنے ہے،چاروں وزرائے اعلیٰ صوبے کے وسائل پر قابض ہیں،سندھ کو 10ہزار 242ارب روپے این ایف سی ایوارڈ کی مدمیں ملے پیپلز پارٹی سندھ کو اپنی جاگیر اور ریاست سمجھتی ہے،پی ٹی آئی نے وفاق میں اپنی حکومت چلانے کے لیے سندھ کو گروی رکھا ہے،18ویں ترمیم کے نام پروفاق سے سارے اختیارات لے لیے گئے ،پاکستان کوآئی ایم ایف کےہاتھوں گروی رکھ دیا گیا سندھ حکومت پاکستان کی سالمیت کیخلاف کام کررہی ہے، پاکستان میں مہنگائی کا تناسب 12فیصد سے زیادہ ہے،سندھ میں نوکریاں رشوت لے کردی جارہی ہیں،سندھ میں 11 ہزار اسکول گھوسٹ ہیں،

سید مصطفیٰ کمال کا مزید کہنا تھا کہ شہر کا کوئی پرسان حال نہیں، پاکستان اپنی بقا کی جنگ لڑ رہا ہے، سندھ کو پیپلز پارٹی سے بچا لو، اس نے نیا طریقہ اپنا لیا ہے کہ لوگوں کی سانسیں روک لو، ہم خاموش نہیں رہیں گے، کراچی کے لوگ بولنے والے ہیں، ہم نے پانچ چھ مظاہرے کر لئے، 30 جنوری کو تین بجے تبت سنٹر میں بھر پور احتجاج کریں گے ،ہم نے ظلم کے خلاف آواز اٹھانی ہے، ہم نے وزیراعلیٰ کو بتانا ہے کہ ہم انکے قانون مسترد کرتے ہیں، تمام اداروں کو لوکل گورنمنٹ کے حوالے کیا جائے پھر مذاکرات کئے جائیں،جو جیسا کرے گا ویسا ردعمل دیا جائے گا ، کوئی کنفیوژن نہیں ہونی چاہئے، تم طاقت کا استعمال کرو گے تو عوام سے بڑھ کر کوئی طاقت نہیں، اپنی زبان، مسلک، پارٹی سے بالا تر ہو کر عوام گھروں سے نکلیں،

قبل ازیں چیئرمین پاک سرزمین پارٹی سید مصطفی کمال اور صدر پی ایس پی انیس قائم خانی سے فیڈرل بی ایریا یوسی 33 پاکستان پیپلز پارٹی سے تعلق رکھنے والے کارکنان و ذمہ داران نے ملاقات اور پی ایس پی میں شمولیت کا اعلان کیا،

متعلقہ خبریں