سزا یافتہ مجرموں کی برطانیہ سے واپسی، معاہدے سے متعلق اہم فیصلہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی کابینہ کی خصوصی وزارتی کمیٹی نے پاکستان اور برطانیہ کے درمیان مجرمان کی واپسی کے معاہدے سے متعلق اہم فیصلے کرلیے، برطانیہ کے ساتھ معاہدے پردستخط کیے جائیں گے . معاملہ وفاقی کابینہ میں لے جانے سے پہلے برطانیہ سے مزید مشاورت کی جائے گی، معاہدے کے تحت صرف ایسے شہریوں کو واپس لانے کی اجازت ہوگی جن کو متعلقہ عدالتیں سزائیں سنا چکی ہیں .


وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے خصوصی وزارتی کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کی، اجلاس میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، وزیر انسانی حقوق ڈاکٹر شیریں مزاری اور مشیر برائے داخلہ بیرسٹر شہزاد اکبرنے شرکت کی .
اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ برطانیہ کے ساتھ مجرمان واپسی کے معاہدے کو بہترین عوامی مفاد میں دستخط کیا جائے گا، معاہدے سے پاکستان اور برطانیہ اپنے سزا یافتہ مجرمان کو ایک دوسرے کے ممالک واپس بھیج سکیں گے . برطانیہ سے مشاورت کے بعد معاہدے کو وفاقی کابینہ سے حتمی منظوری کے لئے پیش کیا جائیگا، مجرمان واپسی معاہدے سے متعلق مذاکرات کا پہلا دور اکتوبر 2019 میں منعقد ہوا تھا .

. .

متعلقہ خبریں