وفاقی دارلحکومت میں کورونا کیسز رپورٹ ہونے پر8 تعلیمی ادارے بند کردیے گئے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) اسلام آباد میں کورونا کیسز رپورٹ ہونے پر 8 تعلیمی اداروں کو بند کردیا گیا، ڈی ایچ او اسلام آباد نے کہا کہ متاثرہ تعلیمی اداروں کو تاحکم ثانی بند ، انتظامیہ ‏متاثرہ تعلیمی اداروں میں کونٹیکٹ ٹریسنگ اور ٹیسٹنگ کئ جائے جبکہ مثبت طلباء کے قریبی افراد ‏کے ٹیسٹ بھی کرائے جائیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں مزید 3 تعلیمی اداروں مین کورونا کیسز سامنے آگئے جس پران تعلیمی اداروں کو بھی بند کر دیا ‏گیا ہے، اسلام آباد میں کورونا رپورٹ ہونے پر آج بند کیے جانے والے تعلیمی اداروں کی تعداد8 ہوگئی ہے۔
ڈی ایچ او اسلام آباد ڈاکٹرزعیم ضیا نے ڈپٹی کمشنر کے نام مراسلہ لکھا ہے جس میں ماڈل کالج فارگرلزجی سکس ٹو، ماڈل کالج فارگرلز ماڈل ٹاؤن ہمک اور ماڈل اسکول فار بوائزآئی نائن فورمیں کورونا کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔

مراسلے میں کہا گیا ہے کہ وفاقی انتظامیہ متاثرہ تعلیمی ادارے تاحکم ثانی بند کرے، جبکہ کونٹیکٹ ٹریسنگ اور ٹیسٹنگ کرے جبکہ پازیٹیو طلباءوطالبات کے قریبی افراد ‏کے ٹیسٹ کرائے جائیں۔

گزشتہ روز دو کالجز کو بھی 6 کیسز رپورٹ ہونے پر بند کردیا گیا ہے۔ دوسری جانب چیئرمین نیشنل کمانڈ ایند آپریشن سینٹر اور وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر کی زیرصدارت اجلاس ہوا، ملک میں کورونا کی بڑھتی شرح، ویکسی نیشن اور عوامی مقامات سمیت تعلیمی اداروں میں ایس اوپیز پر عملدرآمد کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں کورونا کی نئی پابندیوں سے متعلق صوبوں سے ابتدائی مشاورت مکمل کی گئی۔
اومی کرون کے بعد کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا، تعلیمی اداروں میں بڑے پیمانے پر کورونا ٹیسٹنگ کی جا رہی ہے، نئے اقدامات کو اگلے 48 گھنٹے میں صوبوں کے ذریعے لاگو کیا جائے گا، صوبے اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کے بعد 48 گھنٹے میں پابندیاں عائد کرنے کا فیصلہ کریں گے۔ تعلیمی اداروں سے متعلق فیصلہ کورونا مثبت کیسز کے اعداد وشمار کو مدنظر رکھ کرکیا جائے گا۔