ٹرمپ نے اے آئی ایگزیکٹوز کے ساتھ طے پانے والی دستاویز جاری کردی


واشنگٹن(قدرت روزنامہ)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ مصنوعی ذہانت کی صنعت خود اپنی نگرانی کرسکتی ہے۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے اے آئی ایگزیکٹوز کے ساتھ طے پانے والی دستاویز جاری کردی اور امریکی صدر نے دستاویز کو تحفظ کی ایک شکل قرار دیا۔
ایک بیان میں ٹرمپ نے کہا کہ اے آئی رہنما اس بات کو سمجھتے ہیں، ہمیں مصنوعی ذہانت کے میدان میں نمایاں برتری حاصل ہے اور ہم اسے برقرار رکھنا چاہتے ہیں۔
امریکی صدر کا کہنا تھا کہ ٹیکنالوجی عہدیداروں کے ساتھ مصنوعی ذہانت سے متعلق ایک دستاویز پر دستخط کیے ہیں ۔
دستاویز پر GOOGLE, ANTHROPIC, META, OPENAI, XAI, NVIDIA کے سربراہان کے دستخط ہیں۔
ٹرمپ نے مزید کہاکہ ہم نگرانی کے لیے ایک کمیٹی تشکیل دینے پر غور کررہے ہیں، رہنماؤں سے ڈیٹا سینٹرز کے قیام کے مقامات پر تبادلہ خیال کیا گیا، جن علاقوں میں ڈیٹا سینٹرز تعمیر کیے جائیں گے، وہاں کے لوگوں کو مالی طور پر بہت زیادہ فائدہ ہوگا۔

WhatsApp
Get Alert