پاکستان اور چین کے ماہرین نے کورونا سے بچاؤ کی دوا تیار کرلی

کراچی(قدرت روزنامہ) پاکستان اور چین کے ماہرین نے کورونا سے بچاؤ کی دوا تیار کرلی چینی دوا کا نام جن ہواقنجن گرینولس رکھا گیا ہے، کامیاب کلینکل ٹرائل کا اعلان-پاکستان اور چین کے ماہرین نے کورونا سے بچاؤ کی دوا تیار کرلی اور کامیاب کلینیکل ٹرائل کا اعلان کردیا ، چینی دوا کا نام جن ہواقنجن گرینولس رکھا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق جامعہ کراچی کے آئی سی سی بی ایس کے مرکز میں کورونا کے علاج کیلئے چینی دوا کے کامیاب ٹرال کی تکمیل کی تقریب کا انعقاد کیا گیا ۔جس میں سربراہ ڈاکٹراقبال چودھری ، چائینہ کے سفارتخانے کے نمائندے سمیت دیگر نے شرکت کی جبکہ وزیراعظم کے ٹاسک فورس کے رکن ڈاکٹر عطا الرحمن اور وزیر صحت سندھ ڈاکٹر عذرا فضل آن لائن شریک ہوئیں۔

سربراہ کلینیکل ٹرائل ڈاکٹر رضا شاہ نے بتایا کہ کورونا سے بچاکی دوا تیارکرلی گئی ، دوا کے کامیاب کلینکل ٹرائل کا اعلان کرتے ہیں، یہ دوا پاکستان اور چین کے ماہرین نے مشترکہ طور پر تیار کی۔ڈاکٹر رضا شاہ نے کہاکہ آئی سی سی بی ایس نے چین کے اشتراک سے کورونا سے بچاو کی کرنل دوا کا کلینکل ٹرائل مکمل کیا ، ٹرائل میں 18 سے 60 سال کے کورونا کے مریضوں کو شامل کیا گیا جن پر دوا کی افادیت 70 فیصد تک سامنے آئی۔
کلینکل ٹرائل کے سربراہ نے کہا کہ دوا کی رجسٹریشن اور اجازت ڈریپ سمیت تمام اداروں سے کی گئی، کورونا کی چانیزمیڈیسن جوشچنگ فارماسوٹیکل کمپنی نے بنای ہے ، یہ دواچین میں کوویڈ 19کے مریضوں کیلیے استعمال ہوی تھی۔چینی دواکانام جن ہواقنجن گرینولس ہے ، چینی دواکی فاٹو کیمسٹری جامعہ کراچی کے ایچ ای جیریسرچ انسٹی ٹیوٹ آف کیمسٹری میں کی گی۔ڈاکٹراقبال چوہدری نے کہاکہ دوا کور کوویڈ19اور دیگر ویرینٹ پر اپلائی کیا اور کامیابی ملی جبکہ تمام ملکی اور عالمی اداروں سے منظوری بھی حاصل کی تھی۔

Recent Posts

چیف جسٹس کی مدت ملازمت میں توسیع شرمناک ہوگی، ترجمان پی ٹی آئی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)تحریک انصاف کے ترجمان نے کہا ہے کہ چیف جسٹس کی مدت ملازمت…

1 hour ago

چئیرمین پی اے سی کا انتخاب، پی ٹی آئی کے سینئر رہنماؤں نے شیر افضل کی مخالفت کردی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)چئیرمین پی اے سی کے انتخاب کے معاملے میں شیر افضل مروت کے…

1 hour ago

پی ٹی اے کا نان فائلرز کی سم بلاک کرنے سے انکار

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) پی ٹی اے نے ایف بی آر کو پانچ لاکھ سے زائد…

1 hour ago

صدر نے تین صوبوں کے گورنرز تعینات کرنے کی منظوری دیدی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) صدر مملکت آصف علی زرداری نے تین صوبوں کے گورنر کے لیے…

2 hours ago

سی ایس ایس امتحان 2023 کے نتائج کا اعلان، کامیابی کی شرح 2.96 فیصد

لاہور (قدرت روزنامہ)سینٹرل سپیریئر سروسز (سی ایس ایس) امتحان 2023 کے نتائج کا اعلان کر…

2 hours ago

ڈیرہ غازی خان میں خالہ نے پیٹرول چھڑک کر 3 بچوں کو آگ لگادی

ڈیرہ غازی خان (قدرت روزنامہ)ڈیرہ غازی خان کے علاقے چورہٹہ میں خالہ نے پیٹرول چھڑک…

2 hours ago