حکومت ہفتوں اورمہینوں کی نہیں چند دنوں کی مہمان ہے، مریم نواز

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ پارٹی کے رہنما نوازشریف کے ساتھ چٹان کی طرح کھڑے ہیں ، اپنی نااہلی کو چھپانے کے لیے مختلف خبریں پھیلائی جارہی ہیں ، حکومتی ترجمان اپنی نااہلی چھپانے کے لیے باتیں کررہے ہیں ، نوازشریف جلد پاکستان آئیں گے اور جلد جلد ہی ان ہاوس تبدیلی دیکھیں گے ۔
صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مہنگائی ، بے روزگاری ، مری سانحہ اور کس کس پر بات کریں ، حکومت کی کارکردگی بری نہیں بلکہ ان کی تو کارکردگی ہے ہی نہیں ، ثبوت جب سے مانگے گئے ہیں یہ بہانہ کررہے ہیں۔ مریم نواز نے کہا کہ نواز شریف کی پارٹی عذاب سے گزر کر آئی ہے ، ن لیگ آزمائشوں کے بعد بھی نہیں ٹوٹی ، جس طرح کے مقدمات بنائے گئے مسلم لیگ اس کے باوجود نہیں ٹوٹی ، کیوں کہ پارٹی کے رہنما نوازشریف کے ساتھ چٹان کی طرح کھڑے ہیں ، اپنی نااہلی کو چھپانے کے لیے مختلف خبریں پھیلائی جارہی ہیں ، آپ کے اپنے ایم این ایز اور ایم پی ایز اپنی قیادت کے خلاف بات کرتے ہیں ، جتنی جلدی پی ڈی ایم کو حکومت گرانے کی تھی اس سے زیادہ جلد ی انہیں خود ہے۔

نائب صدر ن لیگ نے کہا کہ اپنی نااہلی چھپانے کیلئے حکومتی وزرا فیبریکیٹڈڈ خبریں بناتے ہیں ، عمران خان اقتدار میں ہیں اس کے باوجود ان کے ممبران ان کی عزت نہیں کرتے ، یہ حکومت ہفتہ ، مہینے نہیں بلکہ چند دنوں کی مہمان ہے ، صورتحال سے اندازہ ہوتا ہے کہ ان کا انجام قریب ہے ، ان کی نااہلی سے جتنی جلدی جان چھڑائی جائے اتنا اچھا ہے ، کیوں کہ پاکستان یہ حکومت ایک دن کے لیے بھی برداشت نہیں کر سکتا ، امید ہے ماضی کی غلطیاں نہیں دہرائی جائیں گی اور آئین کی بالادستی ہوگی۔

Recent Posts

نئے معاہدے کیلیے آئی ایم ایف کا وفد اگلے ہفتے پاکستان کا دورہ کرے گا، وفاقی وزرا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وفاقی وزرا نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف کا وفد سات یا…

14 mins ago

بھارت میں افغان قونصلر جنرل 25 کلو سونا اسمگل کرتے ہوئے پکڑی گئیں

ممبئی(قدرت روزنامہ) بھارت میں افغانستان کی قونصل جنرل ذکیہ وردک 1.9 ملین ڈالر کی مالیت…

22 mins ago

سعودی اور امریکی افواج کی مشترکہ جنگی مشقوں کا آغاز ہوگیا

ریاض(قدرت روزنامہ) بحیرہ احمر کے ساحل پر واقع تجارتی بندرگاہ ینبع میں سعودی عرب اور…

28 mins ago

بدنیتی پر مبنی مہم؛ جسٹس محسن کیانی کا بھی توہین عدالت کارروائی کیلئے خط

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) بدنیتی پر مبنی مہم کے خلاف جسٹس محسن کیانی نے بھی توہین…

36 mins ago

بجلی تقسیم کار کمپنیوں کی صارفین پر مزید 51 ارب روپے کا بوجھ ڈالنے کی درخواست

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) بجلی تقسیم کار کمپنیوں نے صارفین سے 51 ارب 88 کروڑ روپے…

45 mins ago

پاکستان کو عالمی بینک سے 8 ارب ڈالرز ملنے کی توقع

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان کو عالمی بینک سے 8 ارب ڈالرز ملنے کی توقع ہے، اس…

1 hour ago