دیپیکا پڈوکون نے فلم میں اپنے اسٹنٹس خود کرنے کا فیصلہ کرلیا
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بھارت کی نامور اداکارہ دیپیکا پڈوکون نے اپنی نئی فلم میں اپنے تمام تر اسٹنٹس خود کار طور پر کرے کا فیصلہ کیا ہے۔رپورٹس کے مطابق اداکارہ دیپیکا پڈوکون شاہ رخ خان کے ساتھ ایک ایکشن فلم کا حصہ بننے والی ہیں جو کہ سدھارتھ آنند کی ہدایتکاری میں بنائی جائیگی۔
’پٹھان‘ فلم ایکشن سے بھرپور ہوگی جس میں اداکارہ کے بھی اسٹنٹس ہونگے جس کو دیپیکا خود کرنے کی خواہشمند ہیں۔اس حوالے سے اپنے ایک بیان میں اداکارہ کا کہنا ہے کہ میں ایک ایسی فیملی سے تعلق رکھتی ہوں جو کہ کھیل کو بہت پسند کیا جاتا ہے۔
اداکارہ نے بتایا کہ اسکرین کے لئے اپنے تمام اسٹنٹس خود کرنا میرے خواب کی تعبیر ثابت ہوگا ۔خیال رہے کہ اداکارہ پہلے بھی اپنی کچھ فلموں کے لئے کچھ اسٹنٹس خود کرچکی ہیں اور اس فلم کے لئے بھی انہوں نے یہی فیصلہ کیا ہے۔