’دیکھ کر ہنسی آرہی ہے‘، شاہ ویر جعفری کی پہلی ٹی وی پرفارمنس پر مداحوں کے دلچسپ تبصرے

لاہور(قدرت روزنامہ)یوٹیوبر شاہ ویر جعفری نے نئے ڈرامے ’حرمت‘ سے ٹیلی ویژن پر اداکاری کا آغاز کر دیا، ان کی پہلی ہی پرفارمنس پر سوشل میڈیا پر دلچسپ ردعمل سامنے آنے لگا۔

شاہ ویر ڈرامے میں ایک امیر اور روایتی ’رچ برَیٹ‘ کردار نبھا رہے ہیں، جبکہ دنانیر مبین مرکزی کردار حرمت کے روپ میں نظر آرہی ہیں۔

پہلی قسط نشر ہونے کے بعد کئی صارفین نے شاہ ویر کی سنجیدہ اداکاری پر مزاحیہ تبصرے کیے۔ بعض کا کہنا تھا کہ وہ اب بھی یوٹیوب اسکیٹ کرتے دکھائی دیتے ہیں، جبکہ کچھ ناظرین نے لکھا کہ ڈرامہ دیکھتے ہوئے انہیں شاہ ویر کا مخصوص ہنسی والا انداز یاد آتا رہا۔

دوسری جانب دنانیر مبین کی اداکاری کو خاصی پذیرائی ملی، مداحوں نے ان کے تاثرات اور اداکاری کی تعریف کی۔

WhatsApp
Get Alert