ملک میں کورونا کے بڑھتے ہوئے کیسز، این سی او سی کا اہم پابندیوں کا فیصلہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) ملک میں کورونا کے بڑھتے ہوئے کیسز کے پیش نظر این سی او سی نے اہم پابندیوں کا فیصلہ کیا ہے، نئی پابندیوں کا فیصلہ صوبوں کی مشاورت سے کیا گیا ہے، پابندیوں کا اطلاع 20 سے 31 جنوری تک ہو گا۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر (این سی او سی ) کا اجلاس وفاقی وزیر اسد عمر کی زیر صدارت ہوا۔این سی او سی نے اِن ڈور ڈائننگ پابندی عائد کر دی۔
10 فیصد سے زائد شرح والے شہروں میں انڈور تقریبات پر پابندی عائد ہو گی۔یکم فروری سے 12 سال سے زائد عمر کے بچوں کے لیے ویکسینیشن لازمی قرار دی گئی۔آؤٹ ڈور تقریبات میں 300 افراد شامل ہو سکتے ہیں۔10 فیصد سے کم والی شرح والے شہروں میں آؤٹ ڈور تقریبات میں 500 افراد شامل ہو سکتے ہیں۔این سی او سی نے فیصلہ کیا ہے کہ تقریبات میں صرف ویکسینیٹڈ افراد ہی شریک ہو سکیں گے۔

شادی ہالز پر پابندی کا اطلاق 15 فروری تک رہے گا۔مزارات ، جم ، سینما،پارکس میں گنجائش کے مطابق دونوں ویکسینیشن والے 50 فیصد افراد کی اجازت ہو گی۔این پی آئیز کے حوالے سے دوبارہ اجلاس 27 جنوری کو ہو گا۔این سی او سی 27 جنوری کو اجلاس میں صورتحال کا جائزہ لے گا۔خیال رہے کہ پاکستان کورونا مریضوں میں مسلسل اضافہ ہو نے لگا،شرح گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بڑھ کر ساڑھے 9 فیصد کے قریب ہو گئی، ایکٹیو کیسز کی تعداد 44 ہزار 717 تک جا پہنچی۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 5 ہزار 472 کیسز سامنے آئے ہیں، مزید 8 مریض اس موذی وباء کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے، اس کے مزید 628 مریض شفایاب ہو گئے، ، مثبت کیسز کی شرح 9 اعشاریہ 48 فیصد پر آگئی۔ پاکستان بھر میں اب تک 29 ہزار 37 کورونا وائرس کے مریض انتقال کر چکے ہیں جبکہ اس موذی وائرس کے کٴْل مریضوں کی تعداد 13 لاکھ 38 ہزار 993 ہو چکی ہے۔ملک بھر میں ہسپتالوں، قرنطینہ سینٹرز، وینٹی لیٹرز اور گھروں میں کورونا وائرس کے 44 ہزار 717 زیرِ علاج مریضوں میں سے 908 کی حالت تشویش ناک ہے، جبکہ 12 لاکھ 65 ہزار 239 مریض اب تک اس بیماری سے شفایاب ہو چکے ہیں۔

Recent Posts

نئے معاہدے کیلیے آئی ایم ایف کا وفد اگلے ہفتے پاکستان کا دورہ کرے گا، وفاقی وزرا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وفاقی وزرا نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف کا وفد سات یا…

31 mins ago

بھارت میں افغان قونصلر جنرل 25 کلو سونا اسمگل کرتے ہوئے پکڑی گئیں

ممبئی(قدرت روزنامہ) بھارت میں افغانستان کی قونصل جنرل ذکیہ وردک 1.9 ملین ڈالر کی مالیت…

39 mins ago

سعودی اور امریکی افواج کی مشترکہ جنگی مشقوں کا آغاز ہوگیا

ریاض(قدرت روزنامہ) بحیرہ احمر کے ساحل پر واقع تجارتی بندرگاہ ینبع میں سعودی عرب اور…

45 mins ago

بدنیتی پر مبنی مہم؛ جسٹس محسن کیانی کا بھی توہین عدالت کارروائی کیلئے خط

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) بدنیتی پر مبنی مہم کے خلاف جسٹس محسن کیانی نے بھی توہین…

53 mins ago

بجلی تقسیم کار کمپنیوں کی صارفین پر مزید 51 ارب روپے کا بوجھ ڈالنے کی درخواست

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) بجلی تقسیم کار کمپنیوں نے صارفین سے 51 ارب 88 کروڑ روپے…

1 hour ago

پاکستان کو عالمی بینک سے 8 ارب ڈالرز ملنے کی توقع

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان کو عالمی بینک سے 8 ارب ڈالرز ملنے کی توقع ہے، اس…

1 hour ago