ریاض ایئر پورٹ پر حوثیوں کے حملے میں 12 افراد جاں بحق،309زخمی

حملے میں جان سے جانے والوں میں چار سعودی،دو بنگلہ دیشی، ایک،ایک امریکی،مصری، اردنی، شامی، فلسطینی ،سوڈانی شہری شامل سعودی قیادت کاحوثیوں کے خلاف فیصلہ کن کارروائی کا عزم،ٹرمپ نے بھی حوثیوں سے نمٹنے کا عندیہ دیدیا،امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو کی حملوں کی شدید مذمت


واشنگٹن /ریاض(قدرت روزنامہ)سعودی عرب کی سول ایوی ایشن اتھارٹی نے ریاض کے ریاض کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر ہونے والے حملے میں اموات اور زخمیوں کی تفصیلات جاری کرتے ہوئے بتایا کہ حوثیوں کے اس حملے میں 12 افراد جان سے گئے اور سینکڑوں زخمی ہوئے ۔سعودی قیادت میں قائم فوجی اتحاد نے اتوار کو یمن کے حوثیوں کے خلاف فیصلہ کن کارروائی کا عزم ظاہر کیا ہے۔
سعودی فوجی اتحاد نے شاہ خالد بین الاقوامی ہوائی اڈے پر حملے کا ذمہ دار حوثی ملیشیا کو ٹھہرایا اور اسے ایک مکمل جنگی جرم قرار دیا ہے، جسے ایک سفارتی ذریعے نے میزائل حملہ بتایا۔یہ حملہ مملکت پر حوثیوں کے حملوں کی ایک بے مثال لہر کے دوران ہوا ہے جو جولائی میں یمن کی ریاض نواز حکومت کے ساتھ تنظیم کی طویل جنگ میں جنگ بندی کا معاہدہ ٹوٹنے کے بعد شروع ہوئی ہے۔
بڑھتے ہوئے اس تشدد نے بڑی کشیدگی کا امکان پیدا کر دیا ہے، کیوں کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اشارہ دیا ہے کہ واشنگٹن عسکریت پسندوں کے خلاف فوجی کارروائی میں شامل ہو سکتا ہے۔سعودی عرب کی سول ایوی ایشن اتھارٹی نے ایک بیان میں کہا کہ حملے میں جان سے جانے والوں میں چار سعودی شہریوں کے علاوہ دو بنگلہ دیشی، ایک امریکی، ایک مصری، ایک اردنی، ایک شامی، ایک فلسطینی اور ایک سوڈانی شہری شامل ہے۔
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ 309 زخمیوں میں سے کچھ کی حالت تشویش ناک ہے۔حملے کے بعد ہوائی اڈے پر سرگرمیاں معطل کر دی گئیں اور حکام نے بتایا کہ نقصان کا تخمینہ لگانے کا کام جاری ہے۔ایک طبی ذریعے نے بتایا کہ حملے کے بعد سنگین ہنگامی صورت حال سے نمٹنے کے لیے محکمہ صحت کے حکام نے غیر معمولی اقدام کرتے ہوئے بڑی تعداد میں ڈاکٹروں کو طلب کر لیا۔دو ڈاکٹروں نے بتایا کہ مکہ جانے والے کئی زائرین بھی زخمیوں میں شامل ہیں۔دوسری جانب امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے گزشتہ چند روز کے دوران سعودی عرب پر حوثیوں کے حملوں کی شدید مذمت کی، جن میں ہفتے کے روز ریاض کے کنگ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کو نشانہ بنانا بھی شامل ہے۔ اس حملے میں ایک امریکی شہری سمیت 12 افراد ہلاک ہوئے۔

WhatsApp
Get Alert