پی آئی اے کا طیارہ برفانی طوفان کی زد میں آ گیا

ٹورنٹو(قدرت روزنامہ)کینیڈا کے شہر ٹورنٹو میں پی آئی اے کا طیارہ برفانی طوفان کی زد میں آگیاترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ کپتان نے طیارے کو باحفاظت ٹورنٹو ایئرپورٹ پر اتارلیا بوئنگ777طیارہ ٹورنٹو ایئرپورٹ کے قریب تھا کہ برفباری شروع ہوگئی کپتان نے طیارے کو کنٹرول کیا اور باحفاظت طیارے کی لینڈنگ کی،ہنگامی بنیاد پر مشینری کے ذریعے برف ہٹانے کا کام شروع کردیاپروازپی کے797لاہور سے ٹورنٹو پہنچی تھی
ترجمان پی آئی اے کے مطابق پی آئی اے کے سی ای او ارشد ملک نے کپتان اور فضائی عملے کی تعریف کی سی ای او ارشد ملک نے ٹورنٹو ایئرپورٹ انتظامیہ سے بھی اظہار تشکر کیادوسری جانب پی آئی اے کے امریکا، برطانیہ ، یورپی ملکوں میں فضائی آپریشن کے معاملے پر بیرون ملک تعینات پاکستانی سفیروں کو آپریشن بحال کرانے کے لیے ٹاسک دے دیا گیا ، نجی ٹی وی کے مطابق جرمنی میں پاکستان کے سفیر ڈاکٹر فیصل کو پی آئی اے کے یورپی ملکوں کی فضائی آپریشن کے لیے یورپی یونین سے رابطہ تیز کر نے کی ہدایت کردی گئی ہے جرمنی میں تعینات پاکستانی سفیر پی آئی اے کی پروازوں کو بحال کرنے سے متعلق یورپی یونین کے حکام سے ملاقات کریں گے .

.

.

متعلقہ خبریں