جے یو آئی کی سیاست منفی پروپیگنڈے اور میڈیا ٹرائل سے مرعوب نہیں ہوگی، جمہوریت اور امن کے لیے قربانیاں تاریخ کا سنہرا باب ہیں: مولانا عبدالواسع

جمعیت نے ہمیشہ آئین کی بالادستی اور عوامی حقوق کے لیے اصولی سیاست کی ہے، دباؤ یا منفی مہمات سے اپنے موقف سے پیچھے نہیں ہٹیں گے


جے یو آئی بلوچستان میں عوامی خدمت کی علامت ہے، پسماندگی اور بدامنی کے خاتمے کے لیے سیاسی و جمہوری جدوجہد جاری رہے گی: صوبائی سیکرٹری جنرل آغا محمود شاہ
کوئٹہ (ڈیلی قدرت کوئٹہ) جمعیت علما اسلام بلوچستان کے صوبائی امیر سینیٹر مولانا عبد الواسع نے لورالائی، دکی اور چمن کے دوروں سے واپسی پر کارکنوں کے ایک وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جمعیت کی سیاست منفی پروپیگنڈوں اور میڈیا ٹرائل سے بے نیاز ہے،جمہوریت، امن اور ملکی استحکام کے لیے قربانیاں تاریخ کا سنہرا باب ہیں۔ جماعت نے ہمیشہ آئین، جمہوری اقدار، عوامی حقوق اور ملکی استحکام کے لیے اصولی سیاست کا راستہ اختیار کیا ہے اور ہر مشکل دور میں اپنے مقف پر ثابت قدم رہتے ہوئے عوام کی ترجمانی کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جمعیت علما اسلام کسی بھی قسم کے منفی پروپیگنڈے، بے بنیاد الزامات اور میڈیا ٹرائل سے مرعوب ہونے والی جماعت نہیں، بلکہ بصیرت، سنجیدگی، سیاسی شعور اور زمینی حقائق کی بنیاد پر سیاست پر یقین رکھتی ہے۔ جماعت کی سیاست کا بنیادی مقصد اقتدار کا حصول نہیں بلکہ عوام کے حقوق کا تحفظ، جمہوری نظام کا استحکام، امن و امان کا قیام اور معاشرے میں انصاف و رواداری کا فروغ ہے۔ انہوں نے کہا کہ جمعیت علما اسلام نے ہمیشہ سیاسی اختلافات کو جمہوری دائرے میں رہتے ہوئے برداشت کیا اور ملک میں آئین و قانون کی بالادستی کے لیے اپنا کردار ادا کیا ہے، اس لیے جماعت کے خلاف منفی پروپیگنڈے سے اس کی عوامی مقبولیت اور اصولی مقف کو متاثر نہیں کیا جاسکتا۔ اس موقع پر جمعیت علما اسلام بلوچستان کے صوبائی سیکرٹری جنرل آغا محمود شاہ نے کہا کہ جمعیت علما اسلام بلوچستان میں ترقی، خوشحالی، امن اور عوامی خدمت کی علامت ہے، لیکن بدقسمتی سے جماعت کو سیاسی طور پر دیوار سے لگانے اور اس کے جمہوری کردار کو محدود کرنے کی ہر ممکن کوشش کی جارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جمعیت علما اسلام ایک منظم، نظریاتی اور عوامی جماعت ہے جس کی جڑیں عوام میں مضبوط ہیں، اسے دبا، منفی مہمات یا سیاسی رکاوٹوں کے ذریعے اپنے اصولی مقف سے پیچھے نہیں ہٹایا جاسکتا۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے عوام کو درپیش مسائل، بے روزگاری، پسماندگی، امن و امان کی خراب صورت حال اور بنیادی سہولیات کی کمی کے خاتمے کے لیے سنجیدہ اقدامات کی ضرورت ہے، اور جمعیت علما اسلام ان مسائل کے حل کے لیے اپنا سیاسی و جمہوری کردار ادا کرتی رہے گی۔ انہوں نے کہا کہ جماعت کی قیادت اور کارکن تمام تر مشکلات کے باوجود باہمی اتحاد، نظم و ضبط اور سیاسی استقامت کے ساتھ اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے اور بلوچستان کے عوام کے حقوق، صوبے کی ترقی اور حقیقی جمہوری استحکام کے لیے ہر فورم پر آواز بلند کرتے رہیں گے۔

WhatsApp
Get Alert