اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سردی کے موسم میں جہاں ڈھیروں میوہ جات دستیاب ہوتے ہیں وہیں مزیدار پستہ ہر ایک کوسب سے زیادہ پسند ہوتا ہے .
سردیوں کے موسم میں نمک لگے ہوئے پستے کھانے کا مزہ ہی کچھ اور ہے پستہ نہ صرف جسمانی قوت کو بڑھاتا ہے بلکہ خون بھی صاف کرتا ہے، کھانسی میں مفید ہے، بلغم کو صاف کرتا ہے اور مٹھی بھر پستے روزانہ کھانے سے امراض قلب کے خطرے سے بھی کافی حد تک محفوظ رہا جا سکتا ہے .
ایک سو گرام پستے کی گری میں 500 پلس حرارے ہوتے ہیں پستے غذائیت سے بھرپور اور ذائقے میں بہترین ہوتے ہیں آیئے مزیدار پستے کے حیران کر دینے والے فوائد بھی جان لیتے ہیں .
جدید طبی تحقیق کے مطابق دن میں معمولی مقدار میں پستہ کھانے کی عادت انسان کو دل کی بیماری سے دور رکھ سکتی ہے، پستہ خون میں شامل ہو کر خون کے اندر کولیسٹرول کی سطح کو کم کر دیتا ہے، ساتھ ہی یہ خون کو مضر اجزاء اور مادوں سے پاک بھی کرتا ہے .
اگر آپ بتائے گئے چند طریقوں سے پستے کا استعمال کریں تو بےشمار فوائد حاصل کر سکیں گے .
پستہ استعمال کرنے کے چند گھریلو طریقے
پستے کا ایک مخصوص مقدار میں استعمال معدہ کے نظام کو درست کرتا ہے اور معدے کو طاقت دیتا ہے ساتھ ہی جگر کے لئے بھی مفید ہے .
پستہ کے چھلکے کا سفوف بنا کرروزانہ صبح وشام چار ماشہ پانی کے ساتھ استعمال کیا جائے تو معدہ، انتڑیوں، دل، جگر اور دانتوں کے لیے بے حد مفید ثابت ہوتا ہے . نزلہ، زکام، درد سر، کمر درد اور جسمانی کمزوری کی صورت میں پستے کو مکھن میں ملا کر کھانے سے بے حد فائدہ ہوتا ہے درد ختم ہو جاتا ہے .
پستوں کے باقاعدہ استعمال سے دل کی دھڑکن بہتر اور بلڈ پریشر نارمل ہو جاتا ہے . وبائی امراض سے بچنے کے لئے پستے اور مصری کو برابر مقدار میں پیس کر کھانے سے وبائی امراض سے محفوظ رہنے میں مدد ملتی ہے . پہاڑی علاقوں میں رہنے والی خواتین کے بال بےحد خوبصورت لمبے اور گھنے ہوتے ہیں اس کی وجہ یہ ہے کہ وہ بالوں کو بڑھانے اور ملائم کرنے کے لیے پستہ کا تیل استعمال کرتی ہیں .
پستہ دل و دماغ کی صحت کو بڑھانے کے ساتھ ساتھ حافظے میں بھی اضافہ کرتا ہے .
پستہ اگر چینی یا مصری کے ساتھ کھایا جائے تو جسم سے زہریلے مادوں کو دور کرتا ہے . یرقان جیسے جان لیوا مرض میں پستہ کا استعمال بے حدمفید ہے .