پی ڈی ایم کی حکومت مخالف لانگ مارچ کامیاب بنانے کی تیاریاں شروع

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پی ڈی ایم نے حکومت مخالف لانگ مارچ کو کامیاب بنانے کی تیاریاں شروع کر دی ہیں . ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کی طبعیت ناساز ہونے کی وجہ سے اہم غیر رسمی اجلاس ملتوی کر دیا گیا ہے .

لانگ مارچ کے انتظامات کے حوالے سے ن لیگ کا اجلاس رواں ہفتے ہونا تھا .
ذرائع کے مطابق لانگ مارچ کے مالی و انتظامی امور طے کرنے کے لیے اب اجلاس اگلے ہفتے ہوگا . مالی وسائل اور انتظامات کے حوالے سے لیگی رہنماؤں نے سر جوڑ لیے ہیں . لیگی ارکان، قومی و صوبائی اسمبلیوں اور عہدیداران سے لانگ مارچ فنڈ لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے . لانگ مارچ پر آنے والے اخراجات کا تخمینہ لگانے کے لیے مسلم لیگ ن کے رہنماؤں میں مشاورت جاری ہے .
ارکان قومی و صوبائی اسمبلیوں سے کتنا فنڈ لینا ہے اس حوالے سے آئندہ ہفتے ماڈل ٹاؤن پارٹی سیکرٹریٹ میں اجلاس متوقع ہے . اجلاس میں لانگ مارچ کے شرکاء کے قیام و طعام اور دیگر امور کے حوالے سے بھی غور کیا جائے گا . ذرائع کے مطابق سب سے زیادہ فنڈ پنجاب اور سندھ سے اکٹھا کرنے کی ہدایت کی جائے گی جبکہ مسلم لیگ ن کے تمام ونگز کو فنڈ اکٹھا کرنے کی ذمہ داری دی جائے گی .

. .

متعلقہ خبریں