پی ڈی ایم کی حکومت مخالف لانگ مارچ کامیاب بنانے کی تیاریاں شروع

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پی ڈی ایم نے حکومت مخالف لانگ مارچ کو کامیاب بنانے کی تیاریاں شروع کر دی ہیں۔ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کی طبعیت ناساز ہونے کی وجہ سے اہم غیر رسمی اجلاس ملتوی کر دیا گیا ہے۔لانگ مارچ کے انتظامات کے حوالے سے ن لیگ کا اجلاس رواں ہفتے ہونا تھا۔
ذرائع کے مطابق لانگ مارچ کے مالی و انتظامی امور طے کرنے کے لیے اب اجلاس اگلے ہفتے ہوگا۔مالی وسائل اور انتظامات کے حوالے سے لیگی رہنماؤں نے سر جوڑ لیے ہیں۔لیگی ارکان، قومی و صوبائی اسمبلیوں اور عہدیداران سے لانگ مارچ فنڈ لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔لانگ مارچ پر آنے والے اخراجات کا تخمینہ لگانے کے لیے مسلم لیگ ن کے رہنماؤں میں مشاورت جاری ہے۔
ارکان قومی و صوبائی اسمبلیوں سے کتنا فنڈ لینا ہے اس حوالے سے آئندہ ہفتے ماڈل ٹاؤن پارٹی سیکرٹریٹ میں اجلاس متوقع ہے۔اجلاس میں لانگ مارچ کے شرکاء کے قیام و طعام اور دیگر امور کے حوالے سے بھی غور کیا جائے گا۔ذرائع کے مطابق سب سے زیادہ فنڈ پنجاب اور سندھ سے اکٹھا کرنے کی ہدایت کی جائے گی جبکہ مسلم لیگ ن کے تمام ونگز کو فنڈ اکٹھا کرنے کی ذمہ داری دی جائے گی۔

Recent Posts

ملک میں گاڑیوں کی قیمت میں لاکھوں روپے کی کمی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) آٹو موبائل کمپنیوں نے گاڑیوں کی قیمتوں میں بڑے پیمانے پر کمی…

2 hours ago

جے یو آئی کو کراچی میں جلسے کی اجازت نہیں ملی

کراچی (قدرت روزنامہ)جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) کو کراچی میں جلسے کی اجازت نہیں…

2 hours ago

موبائل سمز بلاک کرنے کیلیے ایف بی آر کے مراسلے کا جائزہ لیکر فیصلہ کرینگے، پی ٹی اے

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ ایف بی آر کی طرف…

2 hours ago

گندم کی خریداری، حافظ نعیم کا وزیراعلیٰ ہاؤس پنجاب کے گھیراؤ کا اعلان

لاہور(قدرت روزنامہ) جماعت اسلامی نے گندم کی خریداری نہ کیے جانے کے خلاف تحریک چلانے…

2 hours ago

ملک میں مہنگائی کی شرح میں کمی، 17.3 فیصد ہوگئی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) ملک میں گزشتہ ماہ اپریل کے دوران مہنگائی میں اضافے کی شرح…

3 hours ago

پاکستان کسی غیر ملکی حکومت کو اڈے فراہم نہیں کرے گا، دفتر خارجہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان کسی ملک کے خلاف…

3 hours ago