سابق صدر پرویز مشرف کی کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کے خلاف اپیل خارج

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سپریم کورٹ نے سابق صدر پرویز مشرف کی کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کے خلاف اپیل خارج کردی . سپریم کورٹ نے پرویزمشرف کی اپیل غیر مؤثر ہونے کی بنیاد پر خارج کی .


تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ نے کہا ہے کہ پرویز مشرف دوبارہ الیکشن لڑیں تو کاغذات پر اعتراضات کا دفاع کر سکیں گے . پرویز مشرف نے 2013 کے انتخابات کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کرائے تھے . سال 2013 والی اسمبلی 2018 میں ختم ہوچکی ہے
سابق صدر پرویز مشرف کے وکیل اقبال ہاشمی نےعدالت سے کہا کہ پریز مشرف نے کراچی سے کاغذات نامزدگی جمع کرائے تھے . پرویز مشرف کی دوسری اپیل پشاور ہائیکورٹ کے فیصلے کیخلاف ہے جو آج مقرر نہیں ہے جس پر سپریم کورٹ نے پرویز مشرف کی دوسری اپیل لارجر بنچ کے سامنے مقرر کرنے کی ہدایت کر دی .
وکیل پرویز مشرف نے عدالت سے استدعا کی کہ سابق صدر ملک سے باہر ہیں ان سے رابطہ نہیں ہو سکا . دونوں اپیلیں ایک ساتھ ہی مقرر کی جائیں . نامزد چیف جسٹس عمرعطا بندیال نے ریمارکس دیے کہ آج والا کیس خارج ہو چکا ہے . دوسرا جب لگے گا تو فیصلہ ہوجائے گا . واضح رہے کہ کراچی اور پشاور ہائیکورٹس نے سابق صدر پرویز مشرف کے کاغذات نامزدگی مسترد کرتے ہوئے انھیں نااہل قرار دیا تھا .

. .

متعلقہ خبریں